اردو
Sunday 27th of September 2020
  1190
  0
  0

گیارہ ستمبر کے دن امت مسلمہ قرآن ڈے منائے گی

جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ 9/11 کے دن امت مسلمہ قرآن ڈے منائے گی، اور عہد کیا جائے گا کہ قرآنی تعلیمات کو عام کیا جائے۔یہ بات انھوں نے امریکی پادری کی جانب سے قرآن پاک کو جلائے جانے کے ناپاک منصوبہ کے خلاف ایم اے جناح روڈ کراچی پر میمن مسجد کے باہر اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت احتجاجی مظاہرہ سے خطاب میں کہی۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہا کہ کوئی بھی قرآن شریف میں ایک زیر زبر پیش کا رد و بدل نہیں کر سکتا اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قرآن مجید پر حملہ عراق اور افغانستان پر حملہ سے بڑی جارحیت ہے۔ ان کا کہناتھا کہ اگر شان رسالت  اور قرآن پاک پر حملہ کیا گیا تو امت مسلمہ کا ایک ایک نوجوان ابابیل کی صورت نکلے گا۔ 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=203444
  1190
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے یوم تاسیس پرعظیم الشان تقریب کا ...
ایک دہشتگرد گروہ نے دوسرے دہشتگرد گروہ کو ناجائز قرار ...
پاکستان کے ممتاز قانون داں عبد الحفیظ پیرزادہ کا ...
مظالم کے مقابلے میں خاموشی گناہ کبیرہ ہے: علامہ ناصر ...
سویڈن میں اسلامی ازدواج کی سائٹ کا افتتاح
جامعۃ الازہر نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں پر ہوئے ...
جاپانی اور طائی زبانوں میں ترجمہ قرآن کریم کی اشاعت
داعش نے اسپائکر کا واقعہ دوہرا دیا/ ۵۰ سے زائد عراقی ...
صیہونی حکومت کے وحشیانہ و مجرمانہ... قائد انقلاب اسلامی ...
غزہ جانے والے ترک وزیر اعظم کا جہاز ڈبو دیا جائے گا ...

 
user comment