اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

قرآن جلانے کے منصوبے پر عملدرآمدکے خطرناک اثرات ہوسکتے ہیں: پیٹریاس

افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلوریڈا میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کو جلانے کے منصوبے پر عمل کیا گیا تو اِس کے بیرونِ ملک امریکی فوج پر خطرناک اثرات ہوسکتے ہیں۔جنرل پیٹریاس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قرآن کے نسخے جلانے کا منصوبہ ناصرف امریکی فوجیوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے بلکہ افغانستان میں ہماری مجموعی کوششوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ Gainesville، فلوریڈا کےThe Dove World Outreach Center نامی چرچ نے نائن الیون واقعے کے نو سال مکمل ہونے پر قرآن جلانے کا اعلان کیا ہے۔ اِس کا کہنا ہے کہ یہ محبت پر مبنی اقدام ہے اور نہ ہی نفرت پر بلکہ اِس کا مقصد چرچ کے مطابق اسلام سے لاحق خطرات سے خبردار کرنا ہے۔جنرل پیٹریاس کا کہنا ہے کہ اِس طرح کے اقدام کو افغانستان میں طالبان امریکی فوج کیلئے زبردست مسائل پیدا کرنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اور یہ دنیا بھر میں امریکا کے اسلامی کمیونٹی سے تعلقات کیلئے بھی دھچکا ثابت ہوسکتا ہے۔ پیٹریاس کے نائب لیفٹیننٹ جنرل ولیم کیلڈ وِل نے بھی خبردار کیا ہے کہ اِس سے افغانستان میں امریکی فوج کے مرد و خواتین اہلکاروں کی سلامتی شدید خطرے میں پڑسکتی ہے۔ اور وہاں مشن کی تکمیل میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔اِس شرمناک مہم کیخلاف امریکا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید تنقید کی ہے۔ کئی ممالک میں زبردست احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔ اور اسے نا صرف قرآن مجید کی توہین بلکہ سلامتی کے دینِ اسلام اور اسکے ماننے والے مسلمانوں کی ہتک قرار دیا جارہا ہے۔امریکا کی عیسائی سمیت کئی مذہبی تنظیمیں بھی منصوبے کی شدید مخالفت کررہی ہیں۔ انہوں نے ایسے کسی بھی اقدام کا فیصلہ منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اِس سے دنیا بھر میں دو بڑے مذاہب کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگی۔ فلوریڈا میں اسلام، عیسائیت، یہودیت اور ہندومت کے پیروکاروں نے اسکے خلاف دس ستمبر کی رات خصوصی اجتماع برائے امن کا اہتمام بھی کیا ہے۔ 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=203025
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment