اردو
Sunday 20th of September 2020
  1146
  0
  0

الخبر میں شیعہ مسجد کی ناکہ بندی

سعودی عرب:

سعودی پولیس نے گذشتہ دنوں الخبر کی شیعہ مسجد پر ہلہ بول دیا اور شیعیان اہل بیت (ع) کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک لیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس کے دس سے زائد دستوں نے الخبر شہر میں "حی الجسر" کے علاقے میں واقع شیعہ مسجد سمیت معروف شیعہ راہنما الحاج عبداللہ المہنا کی ذاتی رہائشگاہ کا محاصرہ کرکے اہل تشیع کو نماز جمعہ برپا کرنے سے روک لیا۔ 
واضح رہے کہ حال ہی میں الخبر کے شیعیان اہل بیت (ع) کو شہر کے نواح میں کرائے پر لئے ہوئے ایک مکان میں بھی نماز جماعت بپا کرنے سے منع کیا تھا۔ 
موصولہ اطلاعات کے مطابق الخبر کے شیعہ رہنماؤں کے ایک وفد نے حال ہی میں جدہ جاکر نائب وزیر داخلہ "احمد بن عبدالعزیز" سے ملاقات کرکے اہل تشیع کے لئے فراہم کردہ گھٹن زدہ ماحول کے خاتمے اور شیعہ نماز جماعت پر پابندی کے سرکاری فیصلے کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ 
حالیہ مہینوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں متعدد شیعہ مساجد بند کردی گئی ہیں اور اہل تشیع کو نماز با جماعت کرنے سے منع کیا گیا ہے حتی کہ انہیں ذاتی رہائشگاہوں تک میں نماز جماعت ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&id=200474
  1146
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
سعودی عرب مدینے کی سات مساجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ ...
بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی ...
مولوی اسحاق مدنی: اس وقت جو کچھ اسلام ہمارے پاس ہے حضرت ...
ایک دہشتگرد گروہ نے دوسرے دہشتگرد گروہ کو ناجائز قرار ...
مقدمہ شب قدر وہ شب ہے جس کے بارے میں قرآن کریم کا مکمل ...
داعشیوں پر مہلک اور کاری ضرب / شامی فورسز نے ...
برسلز میں شيعہ مسجد پر حملہ كرنے والا گرفتار
ہفتہ وحدت کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام
آیت‏اللہ سبحانی: عصر حاضر میں پوری دنیا میں اہل تشیع ...

 
user comment