اردو
Monday 28th of September 2020
  12
  0
  0

اردن کے پارلیمینٹ میں اسرائیلی پرچم کو آگ لگانے کا واقعہ

اردن کی پارلیمینٹ کے نائب رئیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ انھوں نے  اسرائیلی پرچم کو پارلیمینٹ ہائوس میں نذر آتش کیا اور اگر سو بار بھی پارلیمینٹ میں واپس گئے تو اس کام کو دوبارہ انجام دیں گے انھوں اس بات کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے بتا یا کہۛ ۲۲ روزہ جنگ کے دوران ایک ہوٹل میں دوپہر کا کھا نا کھا رہا تھا کہ ایک صحافی میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ آپ اگر اسرائیل کے واقعی اتنے ہی خلاف ہیں تو  کیوں  اس صہیونی ظالم  کا پرچم جلاتے نہیں ہو؟

اس صحافی کی بات میرے دل کو اچھی لگی اور اپنے سٹاف میں سے ایک آدمی کو فون کیا اور ایک اسرائیلی پرچم منگوایا۔

خلیل عطیہ نے مزید بتا یا کہ جب پارلیمینٹ میں اراکین نے پلےکارڈ اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے تو میں نے اپنی جیب سے اسرائیلی  پرچم نکالا  پہلے اسے پیروں تلے روندا اور پھر  اسے آگ لگا دی۔

سب اراکین پارلیمینٹ نے اس کام کو پسند کیا لیکن پارلیمینٹ کے رئیس نے اس پر اعتراض کیا لیکن وہ  اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ انھوں نے  اسرائیلی پرچم کو پارلیمینٹ ہائوس میں نذر آتش کیا اور اگر سو بار بھی پارلیمینٹ میں واپس گئے تو اس کام کو دوبارہ انجام دیں گے۔


source : http://www.shiacenter.org/urdu/index.php?option=com_content&view=article&id=2053:2010-05-10-21-02-30&catid=4:2008-03-08-19-49-28&Itemid=21
  12
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

القاعدہ کا دوسرا نام داعش ہے/ داعش کو وجود میں لانے ...
امریکی صدر کی ہرزہ سرائیوں کا جواب چہلم مارچ میں دیا ...
مصر کے نامور قاری قرآن راغب مصطفی غلوش انتقال کرگئے
سعودی وزیر کا نجف اشرف پر اختلاف پھیلانے کا الزام
یورپ کی فٹ بال سوپرلیگ کے 17 کھلاڑی مسلمان ہوگئے
پشاور،سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کی فائرنگ سے قیصر عباس ...
ہم انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور علاقے سے محرومیت کا ...
سعودی عرب میں پہلے قومی تاش چیمپئن کا آغاز، وہابی ...
جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے یوم تاسیس پرعظیم الشان تقریب کا ...
ایک دہشتگرد گروہ نے دوسرے دہشتگرد گروہ کو ناجائز قرار ...

 
user comment