اردو
Friday 25th of September 2020
  12
  0
  0

چار اسلامی ممالک فیس بک کا بائیکاٹ کرنے کے خواہا

فیس بک نے حال ہی میں اسلام کے رسول معظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے بعد فیس بک پر پابندی کے حوالے سے 4 اسلامی ملکوں کے عوام کی رائے لی گئی اور مجموعی طور پر 61 فیصد مسلمانوں نے فیس بک پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ 

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی رائے عامہ نامی ادارے نے پاکستان، ملائیشیا، قطر اور مصر میں ایک سروے کا اہتمام کیا جس کے نتیجے میں معلوم ہوا ہے کہ ان ممالک میں فیس بک کی مخالفت بہت وسیع ہے اور صرف تیس فیصد افراد نے پابندی کی مخالفت کی ہے۔

یہ سروے تیس مئی 2010 کو ٹیلیفون کال اور انٹرنیٹ کے ذریعے انجام پایا جس میں پاکستان، قطر، ملائیشیا اور مصر کے 44000 ہزار بالغ افراد سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دنیا کی سطح پر یا اپنے ملک میں فیس بک پر پابندی لگانے یا اس پر فلٹر نصب کرنے سے اتفاق کرتے ہیں یا اس کے مخالف ہیں؟، جس کے جواب میں 61 فیصد افراد نے فیس بک پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا، 9 فیصد افراد نے "میں نہیں جانتا" کہہ کر جان چھڑائی اور 30 فیصد کے قریب افراد نے پابندی کی مخالفت میں رائے دی۔ 

فیس بک امریکہ کی سماجی ویب سائٹ اور دوست یابی کا ذریعہ ہے جس میں تبادلہ افکار بھی ہوتا ہی اور متعدد رپورٹوں کے مطابق اسرائیل کا اس ویب سائٹ پر مکمل کنٹرول ہے اور اس کا سربراہ "مارک زیکر برگ" بھی ایک جوانسال یہودی ارب پتی اور صہیونی ریاست کا زبرست حامی ہے۔ اس ویب سائٹ نے مئی کے مہینے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے توہین آمیز خاکے بنانے کے سلسلے میں ایک مقابلے کا اہتمام کیا جس کی وجہ سے دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو زبردست ٹھیس پہنچی اور اس ویب سائٹ کے خلاف وسیع مظاہرے بھی ہوئے۔ 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=192759
  12
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

آل سعود کا حج سے وہابیت کی تبلیغ کا ناجائز فائدہ
حضرت فاطمہ زہرا(س) مسلمان خواتین کے نمونہ ہیں: حجت ...
’موجودہ دور میں تکفیری رجحانات کا خطرہ‘‘ کے زیر ...
حجت‌الاسلام صحتی: امریکی ڈالر؛ تشیع کے خلاف استعمال ...
غزہ پر اسرئیل کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کا ...
اسلامي انقلاب ميں خواتين کا صبر و استقامت اورمعرفت
ايران سے يورپ نئي پروازوں كا آغاز جلد ہوگا
نائیجیریا میں بم دھماکے سے 42 افراد جاں بحق
بحرین میں برائیوں کی ترویج پر شیعہ علماء کی کڑی تنقید
اتنے کمزور نہیں کہ جوا ب نہ دے سکیں اسرائیل کو حملے کی ...

 
user comment