اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

شیعہ اور سنی اسلامی کی ترقی کے لئے متحد ہوجائیں

آیت اللہ مكارم شیرازی :

مرجع تقلید آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے کہا: اسلام دشمن طاقتیں اپنی پوری قوت بروئے کار لاکر اسلامی مکاتب کے درمیان اختلاف انگیزی کررہی ہیں چنانچہ شیعہ اور سنی کا فرض بنتا ہے کہ اسلام کی ترقی کے لئے متحد ہوجائیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے افغانستان کی سائنس اکیڈمی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس زمانے میں دشمنوں نے خفیہ جنگ کی روش ترک کردی ہے اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے انھوں نے تلوار سونت لی ہے اور روبرو جنگ کے میدان میں اترے ہیں اور نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں مسجد میں میناروں کی تعمیر کے لئے ریفرینڈم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 
انھوں نے کہا: اسلام کی توہین اور اسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی سازشوں کا مفہوم یہ ہے کہ اسلام پوری دنیا میں فروغ پارہا ہے اور حال ہی میں ایک امریکی سیاستدان نے کہا ہے کہ عنقریب امریکی عوام صدائے اذان سن کر نیند سے اٹھیں گے اور یورپی ممالک میں ایسے ہی تجزیئے سامنے آرہے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام دنیا میں فروغ پارہا ہے اور دشمن بھی اس حقیقت کا اعتراف کررہا ہے۔
آیت اللہ العظمی مکارم نے کہا: عقل اور منطق کا حکم ہے کہ مسلمانان عالم ان حساس حالات میں اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور دشمنوں کے مقابلے میں متحد ہوجائیں۔ 
انھوں نے قرآنی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اخلاف انسانوں کی روح کو نیست و نابود کردیتا ہے اور انسانوں میں سستی کا باعث بنتا ہے اور اختلاف صاعقوں اور زلزلوں کا باعث بنتا ہے اور ہم ایک دوسرے کی توہین کئے بغیر آپس میں بات چیت کرسکتے ہیں؛ مثال کے طور پر تفسیرنمونہ میں ـ جو ایک شیعہ عالم نے لکھی ہے ـ حتی سنی برادران کے خلاف توہین کا ایک نمونہ بھی نہیں ملتا۔
انھوں نے کہا: فریقین کے درمیان علمی تبادلے شیعہ اور سنی کے درمیان اتصال کا حلقہ بن سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا: دشمنان اسلام شکوک و شبہات اور اعتراضات کی لہر کھڑی کرکے شیعہ اور سنی کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں لیکن مسلمانوں کی بیداری کی صورت میں وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ 
یادرہے کہ افغانستان سائنس اکیڈمی کے اراکین ایران افغان فرینڈشپ سوسائٹی اور جامعۃ المصطفی العالمیۃ کی دعوت پر ایران کے دورے پر ہیں۔ ‬


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=180138
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment