اردو
Friday 25th of September 2020
  857
  0
  0

رهبر انقلاب سمیت تمام علماء اسلام،بلا تفریق شیعہ و سنی،ایٹمی ہتھیار بنانے کے خلاف ہیں

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی: 

قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی نے بین الاقوامی رڈ کراس کے وفد سے ملاقات میں کہا ھم معتقد ہیں کہ بین الاقوامی رڈ کراس نے دنیا کے گوشہ و کنار میں بہت سارے مثبت کام انجام دئے ہیں

انہوں نے زلزے اوراس جیسے حوادث سے متاثر افراد اورجنگی زخمیوں کی مدد کو بین الاقوامی رڈ کراس کی خدمات کی مثبت سرگرمیوں میں شمار کرتے ہوئے کہا : امید ہی کہ یہ طرح کی سرگرمیاں سبھی کےلئے ہوں اور جس جگہ بھی مشکلات کا سامنا ہو رڈ کراس اپنی توانائی تک لوگوں کی مشکات کو برطرف کرنے کی کوشش کرے .

اس مرجع تقلید نے ایٹمی ہتھیار کے استعمال کے سلسلے میں رهبر معظم انقلاب اسلامی کے نظریات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : یہ فقط اپ کی نظر نہی ہے بلکہ تمام علماء اسلام ، بلا تفریق شیعہ اور سنی اس سلسلے میں سبھی کی نظر یہی ہے اور اسلام کے لحاظ سے بھی اس طرح کے اسلحے ممنوع ہیں ، کبھی مغربی دنیا کے سیاستمدار یہ تصور کرتے ہیں کہ یہ فقط سیاسی بیان ہے مگر در حقیقت اسلام کا نظریہ اورحکم یہی ہے کہ ھر وہ چیز جو قتل کا وسیلہ قرار پائے اس سے اجتناب لازمی ہے یہ پیغام ابتداء اسلام سے اج تک ہے  .

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے اپنے بیان میں رڈ کراس کے سربراہ کے نام کچھ پیغام دیتے ہوئے کہا : سلام کے بعد ھمارا دو پیغام ان تک پہوچائیں کہ ایک یہ کہ سیاسی اور حقیقی نعروں کے درمیان فرق قائم کریں کیوں کہ سیاسی نعرے ممکن ہیں حقیقت سے دور ہوں اورعلاقے میں حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کریں .

اور ھمارا دوسرا پیغام یہ ہے کہ اس  میں شک نہی کہ رڈ کراس ترقی یافتہ اور طاقتور ممالک کا ضرورت مند ہے مگر یہ ضرورت اس ملک کی جانبداری کا سبب نہ بنے اور اسے استقلال سے خارج کردے .

انہوں نے مزید کہا : ھمار اعقیدہ یہ ہے کہ اگر سیاسی اوراخلاقی مسائل کو اپس میں ملادیا جائے تو دنیا کی موجودہ صورت بدل جائے گی اورپھر اس دنیا میں ارام کے ساتھ زندگی بسر ہوسکتی ہے اور حقوق بشر کے حامی مراکزاچھی طرح اپنی سرگرمیوں میں مشغول رہ سکتے ہیں


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=186347
  857
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

آل سعود کا حج سے وہابیت کی تبلیغ کا ناجائز فائدہ
حضرت فاطمہ زہرا(س) مسلمان خواتین کے نمونہ ہیں: حجت ...
’موجودہ دور میں تکفیری رجحانات کا خطرہ‘‘ کے زیر ...
حجت‌الاسلام صحتی: امریکی ڈالر؛ تشیع کے خلاف استعمال ...
غزہ پر اسرئیل کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کا ...
اسلامي انقلاب ميں خواتين کا صبر و استقامت اورمعرفت
ايران سے يورپ نئي پروازوں كا آغاز جلد ہوگا
نائیجیریا میں بم دھماکے سے 42 افراد جاں بحق
بحرین میں برائیوں کی ترویج پر شیعہ علماء کی کڑی تنقید
اتنے کمزور نہیں کہ جوا ب نہ دے سکیں اسرائیل کو حملے کی ...

 
user comment