اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت پر تعزیت عرض ہے

عباسی بادشاہ ہارون رشید نے حضرت امام موسی کاظم (ع) کو بغدادمیں عمربھرقید میں رکھا اور آخر کار اپنے وزیر یحیی برمکی کے ذریعے قیدخانے میں زہر دلواکر شہید کردیا۔

علامہ شبلنجی لکھتے ہیں کہ بصرہ کے حاکم عیسی بن جعفر نے جب ہارون الرشید کی طرف سے امام علیہ السام کو قتل کرنے کے خفیہ حکم پر عمل نہیں کیا تو ہارون الرشید نے یہ کام سندی بن شاہک کے حوالے کردیا اورہارون رشید نے حضرت امام موسی کاظم (ع) کو بغدادمیں عمربھرقید میں رکھا۔ 

معلامہ شبلنجی لکھتے ہیں کہ بصرہ کے حاکم عیسی بن جعفر نے جب ہارون الرشید کی طرف سے امام علیہ السام کو قتل کرنے کے خفیہ حکم پر عمل نہیں کیا تو ہارون الرشید نے یہ کام سندی بن شاہک کے حوالے کردیا۔

ہارون رشید نے امام موسی بن جعفر(ع) کو بصرہ میں ایک سال قیدرکھنے کے بعدعیسی ابن جعفروالی بصرہ کو خظ لکھاکہ موسی بن جعفر(امام موسی کاظم)کوقتل کرکے بادشاہ کوان کے وجودسے سکون دے دے تواس نے اپنے مشیروں سے مشورہ کے بعدہارون رشیدکو جواب میں لکھاکہ اے بادشاہ امام موسی کاظم علیہ السلام میں، میں نے اس ایک سال کے عرصہ میں کوئی برائی نہیں دیکھی یہ شب وروزنماز اور روزہ میں مصروف ومشغول رہتے ہیں عوام اورحکومت کے لیے دعائے خیرکیاکرتے ہیں اورملک کی فلاح وبہبودکے متمنی ہیں بھلامجھ سے کیونکرہوسکتاہے کہ میں انہیں قتل کرکے اپنی عاقبت خراب کروں۔

 " اے بادشاہ ! میں ان کے قتل کرنے میں اپنے انجام اوراپنی عاقبت کی تباہی دیکھ رہاہوں اورسخت خوف محسوس کرتاہوں، لہذاتومجھے اس گناہ عظیم کے ارتکاب سے معاف کربلکہ مجھے حکم دیدے کہ میں انہیں قیدمشقت سے آزادکردوں اس خط کے پانے کے بعدہارون رشیدنے آخر میں یہ کام سندی بن شاہک کے حوالہ کیا اوراسی سے آپ کوزہردلواکرشہیدکرادیازہرکھانے کے بعدآپ تین روزتک تڑپتے رہے، یہاں تک کہ شہید ہوگئے۔(1)

علامہ جامی لکھتے ہیں کہ زہرکھاتے ہی آپ نے فرمایاکہ آج مجھے زہردیاگیا ہے کل میرابدن زردہوجائےگا اورتیسرے دن میرا بدن سیاہ ہوگا اور میں اسی دن اس دنیاسے رخصت ہوجاؤں گاچنانچہ ایساہی ہوا(2)

علامہ ابن حجرمکی لکھتے ہیں کہ ہارون رشیدنے آپ کوبغدادمیں قیدکردیا ”فلم یخرج من حبسہ الامیتامقیدا“ اورتاحیات قید میں رکھا، آپ کی شہادت کے بعد ہتھکڑی اوربیڑی کٹوائی گئی آپ کی وفات ہارون رشیدکے زہرسے ہوئی جواس نے ابن شاہک کے ذریعہ سے دلوایا تھا جب آپ کوکھانے یاخرمہ میں زہردیاگیاتوآپ تین روزتک تڑپتے رہے یہاں تک کہ انتقال فرما گئے۔(3)

علامہ ابن الساعی علی بن انجب بغدادی لکھتے ہیں کہ آپ کوزہرسے انتہائی مظلومی کی حالت میں شہیدکردیاگیا۔(4)

علامہ جامی لکھتے ہیں کہ آپ کوہارون رشیدنے بغدادمیں لاکرتاعمرقیدرکھاآخرمیں اپنے وزیراعظم یحی برمکی کے ذریعہ سے قیدخانہ میں زہردلوادیااورآپ شہید ہوگئے۔(5)

علامہ مجلسی لکھتے ہیں کہ آپ کوکئی مرتبہ زہردیاگیالیکن آپ ہربارمحفوظ رہے ایک مرتبہ آپ نے وہ خرمہ اٹھاکرجس میں زہرتھا زمیں پرپھینک دیاجسے ہارون کے کتے نے کھالیااوروہ مرگیا کتے کے مرنے کی خبرسے ہارون رشیدکو شدید رنج ہوااوراس نے خادم سے سخت بازپرس کی۔(6)

دنیاوی اقتدار کی خاطر بنی عباس نے بھی پیغمبر اسلام کی اولاد کے ساتھ وہی راستہ اختیار کیا جس کی داغ بیل بنی امیہ نے ڈالی تھی ۔ پیغمبر اسلام کے اہلبیت (ع) پر ظلم و ستم ڈھانے میں بنی امیہ اور بنی عباس نے ایک ہی جیسا کردار ادا کیا تاریخ میں جس کے واضح شواہد موجود ہیں۔ آچ جو دین شیعہ مسلمانوں کے پاس ہے وہ دین محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا لایا ہوا اور ان کے اہلبیت (ع) کا بچایا ہوادین ہے اور جو دین دیگر مسلمانوں کے پاس ہے وہ دین بنی امیہ اور بنی عباس کا بچایا ہوا دین ہے بنی امیہ کے دین میں شدت پسندی خشونت ، ظلم و قتل وغارت اور دہشت گردی جیسے عوامل شامل ہیں ، جبکہ محمد و آل محمد(ع) کے دین میں امن و سلامتی کے واضح اور اعلی نمونے موجود ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔ نورالابصار ص ۱۳۷۔

2۔ شواہدالنبوت ص ۱۹۳۔

3۔ صواعق محرقہ ۱۳۲،ارحج المطالب ص ۴۵۴۔

4۔ اخبارالخلفاء۔

5۔ شواہدالنبوت ص ۱۹۳۔

6۔ جلاء العیون ص ۲۷۶۔


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=194910
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نجف اشرف
امام زمانہ(عج) سے قرب پیدا کرنے کے اعمال
حضرت فا طمہ زھرا (س) بحیثیت آئیڈیل شخصیت
حضرت علی اور حضرت فاطمہ (س) کی شادی
محشر اور فاطمہ کی شفاعت
اقوال حضرت امام جواد علیہ السلام
کتاب’’جنت البقیع کی تخریب‘‘ اردو زبان میں شائع
حادثات زندگی میں ائمہ (ع) کا بنیادی موقف
پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام
سنت رسول ۔ اہل سنت او راہل تشیع کی نظر میں

 
user comment