اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

حجاب خواتین کا حق ہے اگر چھینا جائے تو اس پر عالمی سطح پر احتجاج ہونا چاہیے

لکھنؤ کے امام جمعہ نے اپیل کی: اسلام دشمن طاقتوں کی مخالفت خصوصاََ پردے کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف ملک و بیرون ملک متحدہ طور سے مظاہرہ کیا جانا چاہئے۔

امام جمعہ لکھنؤ حجة الاسلام مولانا سید کلب جواد نقوی نے مسجد آصفی میں جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اسلامی احکام کو پامال کرنے کی عالمہ سازش چل رہی ہے قوم کواس سے غفلت نہیں برتنا چاہئے۔

مولانا سید کلب جواد نے قوم کو اسلام دشمن عناصر کی طرف سے سخت امکانی خطروں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا : اگر غفلت سے کام لیا تو سخت خطروں سے دوچارہونا پرے گا۔

کلب جواد صاحب نے عورتوں کی بے پردگی کی حمایت کرنے والے اسلام دشمن ممالک کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : یورپ میں بچوں کی نجی زندگی میں والدین کی مداخلت اور سختی غیرقانونی ہے۔ اور جب یورپ میں بچے اپنی نجی زندگی میں آزاد ہیں تو ان عورتوں پر کیوں پابندیاں عائد کی جاتیں ہیں جو اسلامی پردے کی قا ئل ہیں،اور اپنی عزت و ناموس کی حفاظت کے لئے پردہ کرتی ہیں تو اس پردے کو عورت کی آزاد کے خلاف مانا جاتا ہے جبکہ یہ آزادی کے خلاف ہے کہ کوئی عورت پردہ کررہی ہے اپنی مرضی اور خوشی سے تو اسے زبردستی بے پردہ کیا جائے تو یہ عورت کی آزادی کے خلاف ہے۔

امام جمعہ نے دشمنوں کی اسلام دشمن مختلف سازشوں پر زور دیتے ہوئے کہا : یہ پابندیاں اسلام دشمنی کی ہی ایک کڑی ہے۔

کلب جواد نے حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اجمل قصاب کو بھانسی پر لٹکانے کی تائد کرتے ہوئے کہا : صرف ایک قصاب کو بھانسی دینے سے ملک کا امن وامان نہیں بچایا جاسکتا بلکہ سیاست اور انتظامیہ میں موجود سرگرم قصاب صفت افراد کو بھی بھانسی دئے جانے کی ضرورت ہے۔

امام جمعہ نے گجرات کے تخت حکومت پر بیٹھے ہوئے قصاب صفت کو بھانسی دئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا : ایسے دہشت گردوں کو نظر انداز کردینے سے ملک میں خوشحالی اور امن و امان بحال نہیں ہوسکتا۔

امام جمعہ نے کہا: مالے گاؤں اورگجرات کے مختلف مقامات پر ہوئے قتل عام کو تاریخ کبھی نہیں بھولے گی۔

لکھنؤ کے امام جمعہ نے اپیل کی: اسلام دشمن طاقتوں کی مخالفت خصوصاََ پردے کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف ملک و بیرون ملک متحدہ طور سے مظاہرہ کیا جانا چاہئے۔


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=187619
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
بنگلہ ديش؛ اسلام كی توہين كرنے والے مصنف كی ...
صہیونی ریاست کی آخری سانسیں
نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...
مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، ...

 
user comment