اردو
Sunday 12th of July 2020
  678
  0
  0

فلسطین: اسرائیل اپنی قبر خود کھود رہا ہے!

غاصب صہیونی ریاست جنگ سے پیش آنے والے بحران سے نمٹنے کے لئے اپنے شہریوں کے لئے 24 ہزار قبریں تیار کررہی ہے.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کے روزنامے "معاریو" نے اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین کے شمال سے جنوب تک آٹھ قبرستانوں کی تیاری کا انکشاف کیا ہے جن میں سے ہر قبرستان میں تین ہزار افراد کی تدفین کی گنجائش ہوگی.

صہیونی حکام کا دعوی ہے کہ ان کا یہ اقدام ممکنہ عظیم طبیعی المیوں، ممکنہ جنگوں اور دشمن کی طرف سے ممکنہ کیمیاوی یا ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں پیش آمدہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے عمل میں لایا جارہا ہے.

صہیونی افواج کے اعلی افسران کے بیانات، خاص طور پر گذشتہ ہفتے «آوی مزراحی» کا بیان اور مختلف ذرائع ابلاغ کی حالیہ رپورٹوں سے یوں ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی حکام جنگ کی صورت میں اپنے زیر قبضہ تمام علاقوں پر وسیع میزائل حملوں یا پھر ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اس غاصب ریاست کے حملے کی صورت میں ایران کے شدید رد عمل سے بری طرح خائف ہیں.

اس رپورٹ کے مطابق اعلی صہیونی اہلکار کئی سال قبل اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان کی غاصب ریاست اجتماعی تباہی سے نمٹنے کے لئے ہرگز تیار نہیں ہے اور موجودہ قبرستانوں میں ہزاروں ہلاک شدگان کی تدفین کی گنجائش نہیں ہے.

صہیونی روزنامے معاریو نے اپنی رپورٹ کے دوسرے حصے میں لکھا ہے کہ: مقبوضہ فلسطین میں زلزلے کا اختمال بھی اس ریاست کے حکمرانوں کی تشویش کا سبب ہے اور اگر ریکٹر سکیل پر 5/7 درجے کا زلزلہ آجائے تو کم از کم 20 ہزار افراد کی ہلاکت کا امکان ہوگا.

 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=166501
  678
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

    عراق کا شہر فلوجہ فوج کے مکمل محاصرے میں
    سرینگر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں/ کپواڑہ ...
    پاکستان؛ یا علی مدد والا لاکٹ گلے میں ڈالنے کے جرم میں ...
    علمی میدان میں اچھی پوزیشنیں حاصل کرنا فرزندان انقلاب ...
    ہندوستانی حجاج کے اہل خانہ بھی سعودی عرب روانہ
    راولپنڈی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے نجف شاہ اور ان کا ...
    رہبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی (رہ) اور گلزار ...
    250 ہندووں نے دین اسلام قبول کرلیا
    سامرا میں پولیس چھاونی پر خودکش حملہ ۵۰ سے زائد اہلکار ...
    افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس چوکیوں پر ...

 
user comment