اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

مسلمانو ہوشیار! ایک صہیونی ہدایتکار رسول خدا (ص) کی حیات پر فیچر فلم بنائے گا

لارڈ آف دی رنگز اور متنازعہ فلم "میٹرکس" کا ہدایتکار قطر کی ایک فلم کمپنی کے تعاون سے حضرت محمد (ص) کی زندگی پر فلم بنانا چاہتا ہے.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ـ اسلام، قرآن اور رسول اسلام (ص) کے خلاف حالیہ برسوں میں اہل مغرب اور صہیونیوں کے طوفان بدتمیزی اور حرمت شکنیوں کے بعد اب ـ ہالیووڈ کا مشہور ہدایتکار «بیري.ایم آسبورن ـ Barrie M. Osborne» قطر کے تعاون سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتا ہے.

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی تیاری 2011 میں شروع ہوگی اور قطر کی ایک فلم کمپنی "قطر فلم میڈيا" اس فلم کی تیاری میں حصہ لے گی.

گو کہ قطری کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس فلم کی داستان اسلامی معیاروں کے عین مطابق ہوگی مگر میٹرکس جیسی فلم کے صہیونی ہدایتکار کی ہدایتکاری مسلمانوں اور عاشقان رسول (ص) کے لئے باعث تشویش ہے.

آسبورن ہالیووڈ کے کامیاب ترین ہدایتکاروں میں سے ایک ہے جس نے «Face off»، «Lord of the Rings» و «میٹركسMatrix » جیسی فلمیں بنائی ہیں اور وہ میٹرکس میں واضح طور پر صہیونیت کی مداحی کرتا ہے اور کوہ صہیون Zion Mount نامی پہاڑی کو یہودیوں کے لئے سرزمیں موعود Promised Land کا نام دیتا ہے.

گوکہ فلم "الرسالۃ" جسے انگریزی میں The Message کا نام دیا گیا ـ اور اس کے ہدایتکار اردن کے مرحوم «مصطفی عقاد» اور اہم اداکار «آنتونی کوئن» تھے ـ بھی صحیح سناریو کی بنیاد پر نہیں بنی تھی مگر چونکہ اس فلم میں کام کرنے والے اکثر افراد کا تعلق مصر اور شام سے تھا، اسے عالم اسلام میں کافی پذیرائی ملی کیونکہ ان دو ملکوں میں وہابی تفکرات کا اثر و رسوخ زیادہ نہیں ہے؛ جبکہ اس نئی فلم کا تاریخی منبع قطر کے علماء ہونگے چنانچہ حیات نبی (ص) کے تاریخی واقعات کی تحریف کے سلسلے میں مسلمانوں کی فکرمندی بالکل بجا ہے.

اس فلم کی اصلی زبان انگریز ہوگی اور اس عظیم فلم پراجیکٹ کی ڈبنگ (صوت بازنگاری) اور تدوین کا کام امریکہ اور برطانیہ کے استوڈیوز میں ہوگا. قطر کی کمپنی نے اس فلم کے لئے ابتدائی طور پر پندرہ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا ہے. فلم کے اداکاروں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دنیا کے باصلاحیت افراد اس فیچر فلم میں کام کریں گے.

بات البتہ یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ اس سے زیادہ باعث تشویش امر یہ ہے کہ دنیائے اسلام کے غیرجانبدار مسلم دانشوروں اور علماء کی ایک با صلاحیت ٹیم کی بجائے صہیونیوں کے ہاتھوں بننے والی اس فلم کی نگرانی قطر کے شیخ کے قریبی رشتہ دار "شیخ یوسف قرضاوی» کریں گے.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی _ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "النور میڈیا کمپنی" کے سربراہ "احمد عبداللہ المصطفی" نے کہا ہے کہ یہ فلم رسول اکرم (ص) کی ولادت سے لے کر وفات تک کے عرصے کے بارے میں بنائی جارہی ہے اور اس کی پروڈکشن 2011 کو شروع ہوگی اور 25 سے لے کر 30 مہینوں کی مدت میں مکمل ہوجائے گی اور اس فلم کے تمام مراحل پر نگرانی کے لئے شیخ یوسف قرضاوی کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے اور شیخ قرضاوی ایک کمیٹی تشکیل دیں گے جو فلم پروڈکشن کی نگرانی کرے گی.

یاد رہے کہ شیخ قرضاوی جو کسی وقت اتحاد بین المسلمین کے داعیوں میں شمار کئے جاتے تھے حال ہی میں اپنے بالکل مختلف اور متنازعہ موقف کی بنا پر متنازعہ شخصیت میں بدل گئے ہیں یہاں تک کہ قطر کے علمی اور دینی حلقوں نے ان کو دوحہ کی امامت جمعہ سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے؛ چنانچہ شیخ قرضاوی غیر جانبدار اور منصف عالم دین کی حیثیت سے اس فلم کی نگرانی نہیں کرسکیں گے اور یقیناً ایک حساس دینی موضوع پر بنائی جانے والی فلم میں صہیونی اور وہابی رجحانات کا آمیزہ ایک نہایت متنازعہ فلم پروڈکشن پر منتج ہوگا.

قرضاوی نے ہالیووڈ کے صہیونی ہدایتکار کی ہدایتکاری اور مغربی دنیا میں فلم کی ڈبنگ اور تدوین کے مسئلے کو نظرانداز کرتے ہوئے رسول اکرم (ص) کی حیات مبارکہ کے بارے میں فلم بنائے جانے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ "یہ فلم اسلام کی خدمت کی غرض سے بنائی جارہی ہے".

احمد عبداللہ کا کہنا تھا کہ اس فلم کی ایک حصے کا خطاب مسلمانوں سمیت غیر مسلموں سے ہوگا اور انہیں اسلام اور رسول اللہ (ص) کے سلسلے میں آگاہ کیا جائے گا.

دریں اثناء بی بی سی اردو کی ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے پیغمبرِ اسلام کی زندگی پر ایک ایسی فلم تیار کی جارہی ہے جس میں مغربی دنیا میں ان کے بارے میں پائے جانے والے "گھسے پھٹے خیالات" کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

امر مسلم ہے کہ قطری کمپنی هالیووڈ کے ہدایتکار اور قرضاوی صاحب کو ملاکر رسول اللہ (ص) کی ذات با برکات کو مغربی دنیا کے لئے مقبول بنانا چاہتی ہے؛ بالفاظ دیگر یہ کمپنی رسول اللہ (ص) کی شخصیت کو اسی طرح پیش کرنا چاہے گی جس طرح کہ مغربی متعصبین اور صہیونی حلقے آپ (ص) کو دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی مسلمانوں کے لئے لمحۂ فکریہ ہے۔


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=170984
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان
سعودی حملہ کو شیعہ و سنی ٹکراو کا رنگ و روپ دینے ...
ایران کے شہریزد میں قرآنی علوم کی نمائش کا افتتاح
یمن کے السبعین اسکوائر پر لاکھوں افراد کا ...

 
user comment