اردو
Wednesday 24th of April 2024
0
نفر 0

حضرت علی(ع) قرآن كریم کے ہم منصب

آیت اللہ جواد آملی

انھوں نے کہا: حضرت علی علیہ السلام قرآن کریم کے ہم منصب ہے اور دنیا والے تمام کے تمام انسان مل کر یکجا ہوجائیں علی علیہ السلام کی مثال نہیں لاسکیں گے۔

 

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی عبداللہ جوادی آملی نے جمعہ کی شام "اسراء بین الاقوامی وحیانی علوم مرکز" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرالمؤمنین علیہ السلام کی شان و منزلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: عام انسان حتی وصی رسول اللہ (ص) کی شخصیت کے ایک معمولی سے معنوی گوشے کے ادراک سے بھی عاجز ہیں۔

انھوں نے کہا: اب تک بعض محققین نے امیرالمؤمنین علیہ السلام کی بعض ظاہری حکمتوں اور آپ (ع) کی انفرادی اور سماجی زندگی کے بعض نمونوں، جیسے: ظلم کے خلاف جہاد، عدل و انصاف کے لئے قیام وغیرہ کے بارے میں کتاب لکھ سکے ہیں، لیکن وہ خصوصیات جو امیرالمؤمنین کی شخصیت کو عالم وجود کی یگانہ شخصیت بناتی ہیں، ان نمونوں کے علاوہ ہیں جن کے بعض ذروں کو علامہ حلی جیسے بزرگ علماء کے افکار میں ڈھونڈا جاسکتا ہے۔ 

انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ارشاد گرامی "علی مع الحق و الحق مع علی" (علی حق کے ساتھ ہے اور حق علی کے ساتھ) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلام کے مکتب عظیم الشان میں حقیقت کی کسوٹی اور حق کا محور امیرالمؤمنین علیہ السلام کی ذات با برکات ہے اور جو بھی حقیقت کے ادراک کے درپے ہے اس کو سب سے پہلے امام علی علیہ السلام کی ولایت کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے۔ 

حضرت آیت‌اللہ جوادی آملی نے کہا: حضرت علی علیہ السلام کا والا مقام قرآن مجید کے برابر ہے اور اگر دنیا کے تمام کے تمام انسان مل کر یکجا ہوجائیں علی علیہ السلام کی مانند ایک فرد بھی نہیں لاسکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جو شخص علوی جینا چاہے اس کو ثقفی نہیں بلکہ غدیری بننا پڑے گا؛ نماز خداوند متعال کی زیارت ہے اور اذان و اقامت زیارت کے لئے داخلے کا راستہ اور اذن دخول ہے لیکن ثقفی نماز و اقامت کو ایک عام انسان (عبداللہ بن زید) کے خواب سے نسبت دیتے ہیں۔ 

حضرت آیت‌اللہ العظمی جوادی آملی نے کہا: شیعیان اہل بیت (ع) کی فکر و عقیدے میں اذان و اقامت کسی انسان کے ہاتھوں کی بنی ہوئی نہیں ہے بلکہ اس کا معلم خداوند متعال، اس کو نازل کرنے والے جبرئیل (ع) اور اس کے متعلم خضرت رسول اللہ (ص) اور وصی رسول اللہ (ص)، یعنی حضرت علی (ع) ہیں۔ 

آیت‌اللہ  العظمی جوادی آملی نے خبردار کیا: ایسا نہ ہو کہ شیعیان اہل بیت رسول (ص)، امیرالمؤمنین علیہ السلام کو دوسروں کے کلام سے پہچان لین اور یہ سب ـ بالخصوص ہم، حوزہ علمیہ کے فضلاء و طلباء ـ کا فرض ہے کہ ائمہ علیہم السلام کے انوار الہیہ کی نسبت معرفت حاصل کریں اور انہیں اپنی جان و روح کی گہرائیوں سے پہچان لیں۔

 

 


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&id=193485
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نعت رسول پاک
اطاعت رسولۖ ہی محبت رسول ۖہے
عصمت پیغمبر ۖپر قرآنی شواہد
امام حُسین علیہ السلام کا کلام موت اور اس کی ...
حضرت امام حسن علیہ السلام
25 شوال المکرم؛ رئیس مذہب حضرت امام جعفر صادق علیہ ...
پیغمبراکرم(ص) کے کچھ حکمت آمیز کلمات
13 رجب کعبہ میں امام علی علیہ السلام کی ولادت
امام زین العابدین علیہ السلام
شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام

 
user comment