اردو
Thursday 5th of August 2021
830
0
نفر 0
0% این مطلب را پسندیده اند

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی میں؛ جرمن زبان میں کتاب "تعلیم احکام" کی اشاعت

"برادران" کے لئے مخصوص، تعلیم احکام کی کتاب عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے ثقافتی ادارے کی طرف سے جرمن زبان میں شائع ہوئی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام فلاح زادہ کی کتاب "آموزش احکام (برائی برادران)" کا جرمن ترجمہ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے ثقافتی امور کی معاونت کی جانب سے شائع ہوئی ہے۔ 
عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی پبلبکشنز میں چھپنے والی اس کتاب کا تعارف درج ذیل ہے:
کتاب کا نام: تعلیم احكام (براداران کے لئے) 
مؤلف: حجت الإسلام و المسلمين محمّدحسين فلاح زادہ  
مترجم: خانم ھلا كماليان   
موضوع: فقہ جعفریہ، رسالہ عمليہ، حقوق اور قوانين (نوجوان لڑکوں کے لئے) 
ناشر: ثقافتی معاونت عالمی اہل بيت(ع) اسمیلی 
تاريخ اشاعت: 1388 ہجری شمسی (2009)  
تعداد: 3000  
فہرست موضوعات: 
1) غیبت کبری سے لے کر عصر حاضر تک معروف شیعہ فقہاء کی فہرست؛ 
2) احكام کی شناخت، اجتہاد، تقليد، طہارت، وضوء، غسل، تيمم، مطہرات اور نجاسات؛   
3) احكام نماز، واجب اور مستحب نمازیں، روزہ، زكواة، خمس اور حج؛   
4) امر بالمعروف اور نہى عن المنكر، جہاد و دفاع اور معاملات (لین دین) کے احکام؛   
5) قرض، رہن، حوالہ، كفالت اور شركت کے احکام؛   
6) نذر، ہبہ، صلح، كفارات، اشیائے خورد و نوش کے احکام؛
7) حجاب، ازدواج، طلاق، وقف اور وصيت کے احکام؛ 
8) اموات، ارث، قضاوت اور شہادت (گواہی) کے احکام؛ 
9) حدود و تغريرات اور قصاص و ديت کے احکام؛   
10) غنا (موسیقی، رقص، رشوت اور مجسمہ سازى کے احکام؛
11) سِحر، جادو، دارھی مونڈھنے،‌ بانجھ بنانے، سقط جنين اور اسلامی قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کے احکام؛ 
12) متفرقہ مسائل اور اصطلاحات و الفاظ کی مکمل فہرست۔ 
قابل ذکر ہے کہ مختلف زبانوں میں اس کتاب کے تراجم کی تجویز شورائے کتاب کے دسویں اجلاس میں منظور ہوگئی تھی اور اب تک اس کتاب کے اردو اور جرمن تراجم مکمل ہوکر شائع ہوچکے ہیں اور ان کا تعارف بھی چھپ گیا ہے۔ 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=177675
830
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قم ؛ مبلغين كے لیے خاص پہلی تعليمی ويب سایٹ كا افتتاح
مصری شیعہ قرآنی محقق کو مصری حکومت نےتہران جانے پر ...
ہندوستان پاکستان میں آج ماہ مبارک رمضان کی انیسویں شب ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم آخری ...
عازمین حج کی تربیت کے لیے سوڈان میں خانہ کعبہ کی شکل کا ...
کراچی میں گرفتار دہشتگرد نے کئی اہم حقائق سے پردہ ہٹا ...
پچیسویں بین الاقوامی نہج البلاغہ کانفرنس
اسلامی ممالك سے آشنائی كے لیے ويب سائیٹ كا افتتاح
امام علی نقی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر : ...
آل سعود کا زوال نزدیک : آیت اللہ مجتہد شبستری

 
user comment