اردو
Sunday 12th of July 2020
  751
  0
  0

کتاب "المختار مِن حِکَمِ الامام علی (ع)" کا چینی ترجمہ شائع ہوا

چین میں عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے نمائندہ دفتر کے زیراہتمام کتاب "المختار مِن حِکَمِ الامام علی علیہ السلام" کا چینی ترجمہ شائع ہوگیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے کلماتِ قصار پر مشتمل کتاب "المختار مِن حِکَمِ الامام علی علیہ السلام" کا چینی ترجمہ عوامی جمہوریہ چین میں عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے نمائندہ دفتر کے زیراہتمام شائع ہوگیا ہے۔ 
یہ کتاب 150 صفحات پر مشتمل ہے اور 2000 کی تعداد میں طبع ہوئی ہے۔  
اس کتاب کی اشاعت کا اہم ترین مقصد چینی عوام کو باب مدینةالعلم حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے کلام کی موتیوں سے روشناس کرانا اور علوم محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا فروغ ہے۔ 
چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں دوکروڑ مسلمان رہتے ہیں جن میں سے بارہ ہزار اثنی عشری شیعہ اور 40 ہزار اسماعیلی ہیں جبکہ اکثریت کا تعلق حنفی مسلمانوں سے ہے جو اہل بیت (ع) سے محبت کرتے ہیں اور سیدہ فاطمۃالزہراء سلام اللہ علیہا کے لئے خاص مراسمات کا اہتمام کرتے ہیں اور چینی مسلمانوں نے سال کا ایک دن سیدہ (س) سے مختص کیا ہے اور اس روز صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا سے متعلق مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=192760
  751
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

    عراق کا شہر فلوجہ فوج کے مکمل محاصرے میں
    سرینگر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں/ کپواڑہ ...
    پاکستان؛ یا علی مدد والا لاکٹ گلے میں ڈالنے کے جرم میں ...
    علمی میدان میں اچھی پوزیشنیں حاصل کرنا فرزندان انقلاب ...
    ہندوستانی حجاج کے اہل خانہ بھی سعودی عرب روانہ
    راولپنڈی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے نجف شاہ اور ان کا ...
    رہبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی (رہ) اور گلزار ...
    250 ہندووں نے دین اسلام قبول کرلیا
    سامرا میں پولیس چھاونی پر خودکش حملہ ۵۰ سے زائد اہلکار ...
    افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس چوکیوں پر ...

 
user comment