اردو
Thursday 24th of September 2020
  845
  0
  0

مراکش میں اہل تشیع پر زیادہ اور عیسائیوں پر کم دباؤ!

ایک مسلم مملکت میں عیسائی مبلغین پر دباؤ تو سمجھ میں آتا ہے مگر تشیع کے خلاف اسی قسم کے اقدامات سمجھ سے باہر ہیں.

 

ابنا کی رپورٹ کے مطابق مراکش کی حکومت نے حال ہی میں تشیع کے خلاف دباؤ بڑھانے کے ساتھ ساتھ بعض عیسائی مبلغین کو بھی ملک سے نکال باہر کیا ہے جو جرمنی اور اسپین کے رہنے والے تھے.

یادرہے کہ مراکش میں عیسائی تبلیغ کے مواقع ہمیشہ سے فراہم رہے ہیں اور 5 عیسائی مشنری ممبرز کو نکالنے کے بعد مراکشی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ان افراد کو مسلمانوں کے عقائد تبدیل کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے اور ان کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوسکتی.

ویسے تو مراکش ایک سیکولر ملک ہے اور مذہبی آزادی کے دعوے بھی کرتا ہے مگر شاید بعض انتہا پسند قوتوں کے تسلط کی بنا پر اب وہ لوگوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کرنے لگا ہے تاہم ایک مسلم مملکت میں عیسائیت کی تبلیغ کے بارے میں حساسیت دکھایا جانا قابل فہم ہے مگر یہ بات بالکل سمجھ سے باہر ہے کہ یہ شمالی افریقی ملک تشیع کے ساتھ بھی وہی سلوک کررہا ہے جو اس نے صرف ایک بار عیسائیوں کے خلاف روا رکھا ہے!۔

مراکش نے بیرونی عیسائی مبلغین کو تو احترام کے ساتھ نکال باہر کیا ہے اور ان کے مراکشی پیروکار پوری آزادی کے ساتھ اس ملک میں سرگرم عمل ہیں مگر گذشتہ چند ہفتوں سے اس نے تشیع کے خلاف تشدد امیز اقدامات کئے ہیں اور بات یہاں تک پہنچی ہے کہ اس ملک میں سرگرم عمل انسانی حقوق کے علمبردار تنظیموں نے ان اقدامات پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مراکشی سرکار کے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے اور عیسائیت کے بیرونی مبلغین کو نکال کر – اور اندرونی مبلغین کو اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دے کر – شاید مراکشی حکمران اہل تشیع کے خلاف شدید عداوت پر مبنی اقدامات کا جواز فراہم کرنا چاہتے ہیں.

مراکش میں عیسائیت کے تبلیغی مواد، مشنری اسکولوں، گرجاگھروں اور کتب خانوں کو اپنی فعالیت جاری رکھنے کی اجازت ہے مگر شیعیان اہل بیت (ع) کے مدارس اور کتب خانوں پر حکام نے قبضہ جمایا ہوا ہے اور بیرونی ممالک خاص طور پر عراق سے آئے ہوئے اہل تشیع کو شدید اذیت و آزار کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=154330
  845
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

ہاليووڈ كے بدنام زمانہ اداكار كی جانب سے مكہ میں دكان ...
ہمایش " امام موعود کی بیعت " کے نام آیۃ اللہ العظمیٰ ...
اہل بیت(ع) کی سیرت کی پیروی کر کے اسلامی معاشرہ اعلی ...
شیعیان کشمیر کے اوقاف سے متعلق لاتعلق افراد کی بیان ...
تركی میں "نماز كے ذريعے روح كا احياء" كے موضوع پر ...
امریکہ اور اس کے اتحادی ترکی کے راستے شام میں ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 زخمی
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
بقیع کی تعمیر نو؛ سعودی عرب سے شیعیان عراق کا مطالبہ
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن آیت اللہ خزعلی کا انتقال

 
user comment