اردو
Monday 21st of June 2021
70
0
نفر 0
0% این مطلب را پسندیده اند

سعودی عرب میں صہیونی فوجی اڈا!!

 

صہیونی ریاست کے کئي طیارے صیہونی فوجی اور جنگي سازوسامان لیکر سعودی عرب کے شمال میں تبوک انٹرنیشنل ائر پورٹ پراترے۔

صہیونی ریاست نے سعودی عرب میں ایک فوجی اڈا قائم کیا ہے۔ العالم نے اسلام ٹائمز کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ کچھ دن پہلے صہیونی ریاست کے کئي طیارے صیہونی فوجی اور جنگي سازوسامان لیکر سعودی عرب کے شمال میں تبوک انٹرنیشنل ائر پورٹ پراترے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ایرلائن  نے اٹھارہ اور انیس جون  کو اس ائیر  پورٹ سے داخلی اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردی تھیں۔اس رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگي طیارے ان ہی دودنوں میں تبوک ائرپورٹ پراترے ہیں۔ جدہ سے تبوک آنے والے بعض مسافروں کا کہنا ہے کہ  اير پورٹ کے عھدیداروں نے مسافروں کو احتجاج سے روکنے کے لئے انہیں فور اسٹار ہوٹل میں جگہ دی اور ان دودنوں تک ہوٹل کا سارا خرچہ حکومت نے برداشت کیا۔ ادھر سعودی ایرلائن اور تبوک ائیر پورٹ کے عھدیدار اچانک دودنون تک پروازیں منسوخ کرنے کے بارےمیں کوئي جواب دینے کو تیار نہیں ہیں۔ یادرہے سعودی عرب کے حکام کی جانب سے صہیونی ریاست کواس ملک کے وسائل وذرایع سے استفادہ کرتےہوئے فلسطینی اور لبنانی مزاحمت کو نقصان پہنچانے کی اجازت دینے سے عالم اسلام میں سعودی حکام کے خلاف شدید نفرت بڑھتی جارہی ہے ۔ تبوک سعودی عرب کا خوشگوار آب و ہوا کا علاقہ ہے اس شہر پربھی سلطان بن عبدالعزیزآل سعود کا قبضہ ہے جس کے صہیونی ریاست کی جاسوس تنظیم موساڈ کے ساتھ گہرے روابط کسی سے چھپے نہیں ہیں اور تبوک میں زبان زد عام وخاص ہیں۔

 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=193279
70
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یمنی فوج اور عوامی رضاکروں نے سعودی عرب کے چار فوجی ...
مولوی اسحاق مدنی: اس وقت جو کچھ اسلام ہمارے پاس ہے حضرت ...
پاکستان کی نئی حکومت: امیدیں اور مسائل
عراق کی تازہ ترین صورت حال/ مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس سے ...
مسجد اقصٰی كے دروازے بند كرنے پر الاقصیٰ فاؤنڈيشن كا ...
اسلامی بیداری، سامراجی طاقتوں کے لئے خطرے کی علامت، ...
بوکوحرام کا افریقی ممالک کے خلاف اعلان جنگ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں توہین ...
کشمیر میں عالمی یوم القدس پر احتجاجی ریلیاں
جنت البقیع کے مسمار شدہ مزار کی پرانی تصویر کی رونمائی

 
user comment