ثقافتی گروپ: سنيگال كے دارالحكومت "ڈاكار" میں منعقد ہونے والے افريقی مسلمان علماء كا پہلا اجتماع ۱۰ جون كو اپنے اختتام كو پہنچا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "فلسطينی آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالم اسلام میں پائيدار اور جامع ترقی كی حمايت اسلامی اقدار كی تقويت كی غرض سے منعقد ہونےوالے اس اجتماع كے شركاء نے حكومتی انسٹیٹيوٹز اور آرگنائزيشنز، بين الاقوامی آرگنائزيشنز اور غير سركاری انسٹیٹيوٹز سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ علمی ريسرچ اور معارف علوم پر تبادلہ خيال كرتے ہوئے عالم اسلام میں پائيدار اور جامع ترقی كے لئے كوششیں كریں۔
افريقی مسلمان علماء نے اس اجتماع میں افريقہ میں غير ملكی سرمایہ كاری كی توسيع كے لئے ايك وسيلے كے عنوان سے اسلامی سرمایہ كاری كے انتخاب اور عالم اسلام میں سرمایہ كاروں كے درميان زيادہ سے زيادہ تعاون كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=595729