اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

امام خمينی(رح) بيسویں صدی میں وحدت كے علمبردار تھے: حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل كے مشير

سياسی گروپ: حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل كے مشير نے ۱۲ جون كو اپنی ايك گفتگو میں ملتوں كے درميان وحدت كے فروغ كے لئے امام خمينی(رح) كی كوششوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے انہیں بيسویں صدی میں وحدت كا علمبردار قرار ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق بيروت میں "امام خمينی(رح) كے افكار میں وحدت اور تقريب" كے موضوع پر منعقد نشست سے خطاب كرتے ہوئے شيخ نعيم قاسم نے كہا كہ امام خمينی(رح) بيسویں صدی میں وحدت كے علمبردار تھے اور اس وقت ہم مسلمانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ وحدت كےفروغ كے لئے كوششیں كریں اور كوئی شخص بھی كسی بہانے كےذريعے اس ذمہ داری سے فرار نہیں كر سكتا۔

حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل كے مشير نےوحدت كے فروغ كے لئے تصوری اور نظرياتی ابحاث سےنكل كر عملی ميدان میں كوششوں كے انجام دينے كا مطالبہ كرتے ہوئے اس مقصد كے حصول كے لئے تين راہ حل پيش كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وحدت كو عملی جامہ پہنانے كے پہلا قدم، صیہونی غاصب حكومت كے تسلط سےسرزمين فلسطين كی آزادی كے لئے اس ملك كی مقاومت اور ملت فلسطين كی حمايت ہے كہ جو تمام مسلمانوں پر واجب ہے اور ہم سب كو ہر صورت میں فلسطين كی حمايت كو فراموش نہیں كرنا چاہیے اور ہمیں اس ملك كی اس طرح حمايت كرنی چاہیے كہ وہ اس بات كو محسوس كرلے كہ ہم ان كے ساتھ ہیں۔

انہوں نے دوسرے راہ حل كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں امريكہ كی استكباری سازشوں كے خلاف ايك امور مستحكم موقف اختيار كرنا چاہیے كيونكہ عالمی استكبار نے اسلامی ممالك كے مفادات اور سرمايوں كو ہڑپ كرنے كا پروگرام بنا ركھا ہے۔

شيخ نعيم قاسم نے مذہبی اختلافات كے خاتمے اور كفریہ فتوے لگانے والے مبلغوں كی مخالفت كر كے اسلامی وحدت كو عملی جامہ پہنانے كو تيسرا راہ حل قرار ديتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ اس راہ میں ہمیں اسلامی محافل كے خطابات پر توجہ دينی چاہیے اور مسلمانوں كے درميان چھوٹے چھوٹے اختلافات كو ختم كر كے اسلام اور مسلمان كےدشمنوں كے خلاف جدوجہد كو ترجيح دينی چاہیے۔

انہوں نے آخر میں كہا كہ سلامتی كونسل اپنے مقام اور اہميت كو كھو بیٹھی ہے اور یہ ادارہ عالمی امن كا نمائندہ نہیں بلكہ عالمی استكبار كا نمائندہ ہے جو گزشتہ استكباری طريقوں سے ہٹ كر عمل كرتا ہے۔


source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=597202
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان
سعودی حملہ کو شیعہ و سنی ٹکراو کا رنگ و روپ دینے ...
ایران کے شہریزد میں قرآنی علوم کی نمائش کا افتتاح
یمن کے السبعین اسکوائر پر لاکھوں افراد کا ...

 
user comment