اردو
Friday 1st of July 2022
906
0
نفر 0

مکہ مکرمہ: صفا مروه كا توسيعي كام مكمل

اس کے بعد ایک گھنٹے کے دوران44 ہزار کی بجائے ایک لاکھ18 ہزار افراد سعی کرسکیں گے۔

عمرہ اور حج کے دوران صفا مروہ کی سعی کیلئے استعمال ہونے والے راستے ﴿مسعٰی﴾ کے توسیعی منصوبے پرکام قریب الختم ہے جس پر مجموعی طور پر تین ارب ریال کی لاگت آرہی ہے۔ پہلا مرحلہ مکمل کر لیاگیاہے اور عمارت کے گرا نڈ فلور کو رمضان المبارک میں عمرہ کیلئے آنے والوں کی سہولت کیلئے کھول دیاجائے گا۔ منصوبے پر کام کا آغاز 9 فروری 2007ئ کو کیاگیا تھا جس کی تکمیل کیلئے تین سال کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسعٰی کی عمارت پہلی مرتبہ سعودی مملکت کے بانی شاہ عبد العزیز کے عہد میں1953ئ ﴿1371 ہجری﴾ میں تعمیر کی گئی تھی۔ توسیع سے قبل ایک گھنٹے کے دوران یہاں44ہزار افراد سعی کرسکتے تھے،توسیع کے بعد ایک لاکھ20ہزار افراد بیک وقت صفا سے مروہ کے درمیان چکر لگا سکیں گے۔ اس طرح اس کی گنجائش تقریبا تین گنا ہو جائے گی۔ عمارت مکمل طورپر ایئر کنڈیشنڈ ہو گی ، اس میں جدید ترین سا نڈ سسٹم کے ساتھ ساتھ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے کلوز سرکٹ سیکورٹی کیمرے بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔دریں اثنائ مسجد الحرام کو شمالی جانب تین لاکھ مربع میٹر رقبے میں توسیع دینے کیلئے ایک ہزار عمارتیں مسمار کر دی گئی ہیں او ران کے مالکان کو معاوضے کے طور پر پانچ ارب ریال ادا کر دئیے گئے ہیں ۔ مکہ مکرمہ کے میئر اسامہ فہد البار نے بتایا ہے کہ ان عمارتوں کو گرا کر حاصل کی جانے والی جگہ پر مسجد کے نئے بلاک کی تعمیر کا منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا جس کا تعمیر شدہ رقبہ 72 ہزار پانچ سو مربع میٹر ہو گا ۔ نئے بلاک میں تہہ خانہ ، گرا نڈ فلور ، فرسٹ فلور اور سکینڈ فلور تعمیر کیا جائے گا جو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہو گا ۔ یہ بلاک 500 میٹر طویل اور 145 میٹر چوڑا ہو گا او راس میں پانچ لاکھ افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہو گی۔


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=166304
906
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:
لینک کوتاه

latest article

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن ...
نائجيريا ؛ سكولوں میں حجاب پر پابندی كے خلاف ...
مظلومین کی حمایت ہمارا تنظیمی منشور ہے: علامہ ...
حرم مطھر امام حسین(ع) اور امام رضا(ع) کے درمیان ...
دنیا بھرمیں جشن ولادت حضرت امام زین العابدین ...
ایران کی پیشرفت عالم اسلام کےلئے باعث فخر
کیا حقیقت میں اردن کے پائلٹ کو جلا دیا گیا؟
ہالینڈ کے عیسائی باشندے نے شیعہ مذہب قبول کر لیا
القاعدہ، حزب اللہ اور حماس (1)
ملک بدر کئے گئے مسلمانوں کو میانمار کی شہریت دی ...

 
user comment