اردو
Tuesday 22nd of September 2020
  12
  0
  0

آیت اللہ احمد جنتی:  قبلہ اول کی آزادی جلد

 

آيت اللہ جنتی نے کاروان آزادی پر صہیونی کمانڈوز کےحملوں کے جارحانہ اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ صہیونی ریاست کا زوال شروع ہو چکا ہے اورجلد ہی بیت المقدس آزاد ہوجائےگا۔        تہران کےخطیب نمازجمعہ آیت اللہ احمد جنتی نےسلامتی کونسل کی ایران مخالف قرارداد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران کے عوام کو اس قرارداد سےخوف و ہراس نہيں ہے بلکہ یہ قرارداد ملت ایران کی پیشرفت کاباعث ہوگی۔

آیت اللہ احمدجنتی نےآج تہران کی نمازجمعہ کےخطبوں میں زور دے کر کہا کہ تہران اعلامیے پر، ایران ترکی اور برازیل نے دستخط کرکے مغربی ملکوں کو غیرمسلح اور ایران کےایٹمی پروگرام کے بارے میں ان کے الزامات کو بےنقاب کردیا اور تہران اعلامیے نے ثابت کردیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کررہا ہے اور صرف پر امن مقاصد کے لئے ایٹمی انرجی کا خواہاں ہے۔ 

آیت اللہ جنتی نےکہا کہ پوری دنیا نے تہران اعلامیے کا غیرمعمولی خیرمقدم کیا اور اس کے باوجود سلامتی کونسل میں ایران کےخلاف کچھ خاص ملکوں کی جانب سےقرارداد کی منظوری شرمناک ہے۔

تہران کےخطیب نمازجمعہ نے زور دے کر کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کی فراست و درایت سے اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف تمام دھمکیاں ترقی کے مواقع میں تبدیل ہوگئی ہیں اور قرارداد انیس سو انتیس بھی آپ کی فراست سے ملک کے لئے پیشرفت کے موقع میں تبدیل ہوگئی ہے۔

آيت اللہ جنتی نے کاروان آزادی پر صہیونی کمانڈوز کےحملوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے ایک بار پھر اس جارحانہ اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ صہیونی ریاست کا زوال شروع ہو چکا ہے اورجلد ہی بیت المقدس آزاد ہوجائےگا۔

 


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&id=192578
  12
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا فیصلہ
موغادیشو میں کاربم دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی
شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ زبانوں ...
قرآن جلانے کے منصوبے پر عملدرآمدکے خطرناک اثرات ...
متنازعہ فلم «فتنہ» کا ڈائریکٹر دوسری اسلام مخالف فلم ...
بحرینی علماء کا آل خلیفہ کے وزیر کی ہرزہ گوئیوں کے خلاف ...
میانمار کے مسلمانوں پر ظلم وستم
حیدرآباد دکن: مکہ مسجد، اجمیر شریف دھماکوں میں ...
تہران میں بیک وقت تین بین الاقوامی نمائشوں کا آغاز ...
بغداد کی علاقے الحسینیہ میں کاربم دھماکہ، بدر تنظیم کا ...

 
user comment