اردو
Monday 6th of July 2020
  832
  0
  0

انسانی حقوق کمیٹی کا انکشاف؛ عراقی جیلوں میں خواتین کے خلاف جرائم کا ارتکاب

عراقی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے اپنی حالیہ شائع ہونے والی رپورٹ میں عراقی خواتین کے خلاف قابض قوتوں کے جرائم فاش کردیئے ہیں .اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کےمطابق عراقی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ «حارث العبيدی» نے قابض قوتوں کی جیلوں میں اسیر خواتین کی افسوسناک حالت کے بارے میں ایک رپورٹ کی اشاعت کا اعلان کیا ہے. 
انہوں نے کہا کہ اجنبی قوتوں کی جیلوں میں قیدی خواتین کی حالت نامناسب ہے اور انسانی اور صحت کے اصولوں کے مطابق ان کی حالت ناگفتہ بہ ہے. 
العبیدی نے واضح کیا ہے: خواتین کی جیل کی صورت حال نہایت پیچیدہ ہے اور اس جیل میں خواتین کو جسمانی اور روحانی لحاظ سے مختلف قسم کے آزار و اذیت کا نشانہ بنایا جاتا ہے.
انہوں نے اس سلسلے میں کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کی پریس میٹنگ میں اس رپورٹ کے نتائج کا اعلان ہوگا.
یادرہے کہ حالیہ برسوں میں عراقی مردوں اور عورتوں کے خلاف مغربی قابضین کے انسانیت سوز جرائم کی تصاویر دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہوئی ہیں اور دنیا کی رائے عامہ نے ان مظالم کی شدید مذمت کی ہے


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=158387
  832
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

    قومی ایکشن پلان کے باوجود دہشتگردی کی وارداتیں باعث ...
    آل سعود کی نااہلی سے منیٰ حاجیوں کی قتلگاہ بنا
    یمن؛ سعودی عرب کی تازہ جارحیت میں 36 افراد شہید
    افریقہ؛ پادری سمیت 480 عیسائیوں نے اسلام قبول کر لیا
    عازمین حج و عمرہ اور اعلیٰ سرکاری حکام کی طرح ہوائی سفر ...
    جنوبی کوریا کے دورے پر یوگینڈا کے وزیر داخلہ کی اچانک ...
    پاکستان کے ممتاز قانون داں عبد الحفیظ پیرزادہ کا ...
    پنجاب کے وزیر داخلہ خود کش حملے میں ہلاک
    بڈگام میں بزرگ عالم دین کے مقبرے کو نذر آتش کرنے کی مذمت
    پاکستان میں جشن میلادالنبی (ص)عقیدت و احترام سے منایا ...

 
user comment