اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

امام جمعہ کربلائے معلی: اہل تشیع کی تکفیر کے وہابی فتوے نے مسلم امہ کی یکجہتی کو نشانہ بنایا ہے

مکہ مکرمہ کے امام جماعت نے اہل تشیع کو غیر مسلم قرار دیا تها-مکہ مکرمہ کے امام جماعت نے حال ہی میں دیگر وہابی مفتیوں کی مانند اہل تشیع کو غیر مسلم قرار دیا تها جس کے رد عمل میں قطیف کی امام جمعہ نے سعودی حکومت سے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے.اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق القطیف کے شیعہ امام جمعہ شیخ حسن صفار نے نماز جمعہ کے خطبوں میں، اہل تشیع کے خلاف «شیخ عادل کلبانی» کی بدزبانی کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یا تو شیخ کلبانی اہل تشیع سے معذرت مانگے یا اس کو فوری طور پر برطرف کیا جائے.انہوں نے کہا کہ امام جماعت کا منصب ایک سرکاری اور روحانی منصب ہے اور اس منصب سے ناجائز فائدہ اٹھا کر مسلمانوں کی ایک عظیم جماعت کی تکفیر کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا.قطیف کے امام جمعہ نے کہا کہ کلبانی کے خیالات سعودی حکومت کے لئے نقصان دہ ہیں کیونکہ مکہ معظمہ کے امام کا تعین سعودی بادشاہ کی طرف سے ہوتا ہے اور کلبانی نے اپنے تکفیری تفکر کا اظہار کرنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تعلیمات و احکامات کی کهلی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا اور ایسی باتوں کی وجہ سے سعودی حکومت پر حرف آتا ہے.انہون نے کہا کہ الکلبانی اپنے تکفیری نظریات کے ذریعے اسلام، سعودی حکومت اور سعودی مملکت کی بھونڈی تصویر دنیا والوں کے سامنے پیش کی ہے.یادرہے کہ «شيخ عادل الكلبانی»، نے کفر کی خدمت کی انتہا کرتے ہوئے بی.بی.سی کے ساته اپنی بات چیت کے دوران اہل تشیع کو کافر قرار دیا تها تا کہ اس طرح اللہ کی رضا کو نظرانداز کرکے مغربی طاقتوں کو خوشنود کیا جاسکے.


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=158321
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

" ڈھاكہ ۲۰۱۲ میں جہان اسلام كا ثقافتی دار الحكومت ...
روسی صدر مصر کا دورہ کریں گے
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح

 
user comment