اردو
Wednesday 15th of July 2020
  889
  0
  0

حضرت آیت‌اللہ مکارم شیرازی: عثمان طہ کے لکھے ہوئے قرآنی نسخوں میں غلطیاں ہیں

حضرت آیت‌اللہ مکارم شیرازی نے قم میں تفسیر قرآن کے درس کے دوران کہا: قرآن مجید کے جو نسخے عثمان طہ کے خط میں مرتب کئے گئے ہیں ان میں چھ اہم غلطیاں ہیں. اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے گذشتہ روز (سوموار 31 اگست 2009) کو حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں تفسیر سورہ کہف کے درس کے دوران کہا: قرآن مجید میں کسی قسم کی تحریف نہیں ہے لیکن قرآن مجید کو مختلف رسم الخطوں میں تحریر کیا جاتا ہے اور ان کے مطابق قرائت خداوند متعال پر جھوٹ باندھنے کا مصداق نہیں ہے اور روزہ کے باطل ہونے کا سبب نہیں بنتی.

انہوں نے کہا کہ بعض رسم الخطوں میں تحریر ہونے والے قرآنی نسخوں میں بعض دشواریاں موجود ہیں.

انہوں نے «عثمان طہ» کے خط میں تحریر ہونے والی قرآنی نسخوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: «میری تحقیقات کے مطابق عثمان طہ کی خط میں چھ غلطیاں ہیں اور صرف وہ لوگ ان غلطیوں کا ازالہ کرکے قرآنی آیات کی درست قرائت کرسکتے ہیں جو ان غلطیوں کی تشخیص کرسکتے ہیں؛ یہ غلطیاں درحقیقت آیات کے معانی کی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہیں. مثال کے طور پر (سورہ ذاریات کی آیت 5) میں انّ ما توعدون لصادق کی بجائے انّما توعدون لصادق لکھا گیا ہے جو درست نہیں ہے کیونکہ اس میں «ما» موصولہ ہے اور اس میں انَّ کو ما سے الگ ہونا چاہئے. تاہم اگر کوئی اس رسم الخط کی تلاوت کرتے ہوئے اس کو انّما بھی پڑھ لے تو یہ خدا کے اوپر جھوٹ باندھنے کا مصداق نہیں ہے اور اس کی وجہ سے انسان کا روزہ باطل نہیں ہوتا.

انہوں نے مسلم علماء سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی غلطیوں کا ازالہ کریں.


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=165876
  889
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

    سعودی عرب مدینے کی سات مساجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ ...
    عازمین حج و عمرہ اور اعلیٰ سرکاری حکام کی طرح ہوائی سفر ...
    صنعا پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں تیزی، دسیوں ...
    طالبان اور افغان حکومت کے درمیان اب براہ راست مذاکرات
    نائجیریا میں دھماکے سے 47 افراد ہلاک
    امریکہ: نماز کی اجازت نہ دینے پر ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ ...
    سانحہ منٰی، امت مسلمہ کی شہادتوں اور اہم شخصیات کے ...
    امریکی صدر کی ہرزہ سرائیوں کا جواب چہلم مارچ میں دیا ...
    ماہ محرم کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام
    ’موجودہ دور میں تکفیری رجحانات کا خطرہ‘‘ کے زیر ...

 
user comment