نیکوکار افراد کی مالی تعاون سے - گذشتہ جمعرات کو ایک پرمسرت تقریب میں - جاپان کی پہلی امامبارگاہ کا افتتاح عمل میں آیا.
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مقیم عراقی باشندے نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جاپان کے سرگرم شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین «ابراہیم سودة ھاچاکی» مذکورہ امامبارگاہ کے سربراہ مقرر کردیئے گئے ہیں اور جاپانی عالم دین کی بحیثیت سربراہ و متولی تقرری اہل بیت عصمت و طہارت (ع) کے مکتب کی طرف زیادہ سے زیادہ جاپانی شہریوں کی ترغیب کا سبب بنے گی.
حجتالإسلام و المسلمیں شیخ «ابراہیم سودة ھاچاکی»، کئی برسوں تک مقدس شہر قم میں دینی تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں.
source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=159884