اردو
Monday 13th of July 2020
  857
  0
  0

اسرائیل: اسرائیل میں صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ایران کا مقابلہ کرسکے:اسرائیلی افسر کا اعتراف

ہسابق اسرائیلی ایئر چیف ایئر مارشل ریٹائرڈ ڈان ہالوٹس نے کہا ہے کہ ہم ایران کی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سابق اسرائیلی ایئر چیف ایئر مارشل ریٹائرڈ ڈان ہالوٹس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی برادری کی جانب سے ایران کو حساس نیوکلئیر ٹیکنالوجی فراہم نہ کرنے کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی قیادت ایران پر حملے کی جو دھمکیاں دیتی رہتی ہے، دراصل وہ ہماری طاقت سے بڑے ہیں اور ہمیں ان سے گریز کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو مغربی دنیا کی جانب سے ایران پر حملے کے پروپیگنڈے میں زیادہ شامل نہیں ہونا چاہئے۔

 ڈان ہالوٹس نے دو ہزار سات میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کو ایران پر حملے کیلئے جتنا سفر کرنا پڑے گا، اس سے ان کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=178854
  857
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

    ہم انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور علاقے سے محرومیت کا ...
    یمن کے تمام سیاسی گروپوں نے چودہ جون کو ہونے والے ...
    امریکہ میں مسلمان نوجوان کو گھڑی بنانے پر سزا
    اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن آیت اللہ خزعلی کا انتقال
    یمن کے معروف قاضی اپنے بیوی بچوں سمیت سعودی حملے میں ...
    پشاور،سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کی فائرنگ سے قیصر عباس ...
    عراق کا شہر فلوجہ فوج کے مکمل محاصرے میں
    سرینگر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں/ کپواڑہ ...
    پاکستان؛ یا علی مدد والا لاکٹ گلے میں ڈالنے کے جرم میں ...
    علمی میدان میں اچھی پوزیشنیں حاصل کرنا فرزندان انقلاب ...

 
user comment