اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

ایک ایرانی خاتون نے اسپورٹس میں مسلم خواتین کی شرکت یقینی بنائی

کینیڈا میں ایک ایرانی لڑکی نے موجودہ عیسوی سال کےدوران اسپورٹس سرگرمیوں میں مسلم خواتین کی شرکت کے حوالے سے تخلیقی اقدام کرکے کینیڈین اسپورٹس فیڈریشن کو لاجواب کردیا؛ اس لڑکی نے ایک ایسا اسکارف ڈیزائن کیا ہے جسے پہن کر مسلم خواتین بھی عالمی اسپورٹس کے میدانوں میں حاضر ہوسکتی ہیں۔اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی خاتون "الہام سید جواد" جو گذشتہ 15 سال سے اپنے خاندان کے ہمراہ مونٹرال میں قیام پذیر ہیں نے حال ہی میں اسپورٹس کے میدانوں میں سرگرم مسلم خواتین کے لئے ایک ایسے اسلامی حجاب کی ڈیزائیننگ کی ہے جو کینیڈا کے عوام اور ذرائع ابلاغ کے لئے نہایت قابل توجہ ٹہرا ہے۔ 

انھوں نے مونٹرال یونیورسٹی سے انڈسٹریل ڈیزائننگ میں گریجویشن کی ہے۔  
الہام سید جواد نے کہا: "میرا خیال یہ تھا کہ کسی بھی مسلم خاتون کو حجاب کی وجہ سے اسپورٹس سرگرمیوں سے محرومیت کا شکار نہیں ہونا چاہئے اور ایک قابل اور مستعد اور پروفیشنل مسلم اسپورٹس خاتون کو صرف مذہبی عقائد کی بنا پر قومی اور بین الاقوامی مقابلوں سے محرومیت کا سامنا نہیں کرنا چاہئے چنانچہ میں نے یونیورسٹی میں اپنے تیسری سال کے پراجیکٹ کو اسی موضوع سے مختص کیا۔
انھوں نے کہا: میں نے اسلامی اسپورٹس اسکارف ورزش کے دوران مختلف حرکات و سکنات کی بنیاد پر ڈیزائن کیا اور میرے اس منصوبے کو باضابطہ طور پر " Resport " کا نام دیا گیا اور اس اسکارف کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ اگر ہاتھ سے کھینچا بھی جائے تو سر سے الگ نہیں ہوتا اور ورزش میں مصروف خاتون کو جسمانی حوالے سے بھی نقضان نہ پہنچاتا اور گرم بھی نہ ہوتا۔ میں نے اس کا ڈیزائن 20 مرتبہ تبدیل کیا اور مختلف ڈیزائن رسم کرنے کے بعد مطلوبہ نتیجے پر پہنچی۔ 
انھوں نے کہا کہ دو سال قبل یہ اسلامی حجاب رجسٹر ہوا اور مونٹرال میں مقیم تکوانڈو کے کوچ نے کینیڈین تکوانڈو فیڈریشن سے تکوانڈو میں سرگرم عمل مسلم خواتین کے لئے اس حجاب کی منظوری کی درخواست کی اور  تکوانڈو فیڈریشن نے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے اس حجاب کی منظوری دے دی۔


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=177821
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان
سعودی حملہ کو شیعہ و سنی ٹکراو کا رنگ و روپ دینے ...
ایران کے شہریزد میں قرآنی علوم کی نمائش کا افتتاح
یمن کے السبعین اسکوائر پر لاکھوں افراد کا ...

 
user comment