اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

امریکی وزارت خارجہ کا اعتراف؛ سعودی اہل تشیع کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے

سعودی عدلیہ شیعہ مسلمانوں کی شہادت پر خاموش رہتی ہے؛ اہل تشیع کی عبادی اعمال پر قدغن لگایا جاتا ہے؛ مختلف بہانوں سے اہل تشیع کی انجمنوں پر پابندی لگائی جاتی ہے [اور ان کی مساجد بند کی جارہی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں انسانی حقوق کے سلسلے میں امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اہل تشیع کو سعودی عرب میں قانون و انصاف، سماجی، معاشی اور سیاسی شعبوں میں سعودی حکمرانوں کی طرف سے امتیازی رویوں کا سامنا ہے۔ 
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی قانون میں ایسا کوئی بھی شق دیکھنے کو نہیں مل رہا جس کے مطابق ملک کی سیاست میں اقلیتوں کی شراکت پر کسی بھی قسم کی پابندی قرار دی گئی ہو لیکن اس ملک میں ایسے کرداروں کی کوئی کمی نہیں ہے جو اہل تشیع کو فیصلہ کرنے والے پالیسی ساز اداروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ 
اس رپورٹ میں مذکور ہے کہ موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ بات مکمل طور پر عیاں ہوگئی ہے کہ اہل تشیع اور ان کے قائدین کی خودسرانہ گرفتاریاں اس ملک میں بالکل معمول کا مسئلہ ہے؛ شیعہ قتل کئے جاتے ہیں تو سعودی عدلیہ بے اعتنائی دکھاتی ہے؛ ان کی عبادت کے مقامات کو مختلف حیلوں بہانوں سے بند کیا جاتا ہے؛ ان کی سماجی انجمنوں اور اداروں پر پابندی لگائی جاتی ہے اور یہ سب معاشرتی دباؤ اور امتیازی سلوک کے نمونے ہیں۔ 
واضح رہے کہ بین الاقوامی اداروں نے بارہا اس طرح کی رپورٹیں شائع کی ہیں اور امریکیوں کو بھی معلوم ہے کہ اہل تشیع کے ساتھ سعودی عرب میں نہایت ناجائز اور وحشیانہ طرز عمل اپنایا جاتا ہے تا ہم سعودی حکمرانوں کے ساتھ امریکی حکام کے دوستانہ تعلقات اور ہم پیالگی اور ہم نوالگی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے اور وہ سعودی حکومت پر انسانی حقوق کے حوالے سے کسی طرح کا دباؤ ڈالنے کے روادار نہیں ہیں۔ 
یادرہے کہ سعودی عرب کے تیل سے مالامال علاقی "الشرقیہ" کی اکثریتی آبادی شیعیان اہل بیت (ع) پر مشتمل ہے جنہیں غربت و افلاس میں رکھا جارہا ہے جبکہ اس علاقے سے حاصل ہونے والی آمدنی سعودی شہزادوں کے بیرونی اکاؤنٹس میں محفوظ کی جارہی ہے یا دنیا جہان میں دہشت گردی کے فروغ میں صرف کی جارہی ہے۔


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=182081
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment