اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

غزہ جانے والے ترک وزیر اعظم کا جہاز ڈبو دیا جائے گا اسرائیلی جنرل

سابق اسرائیلی جنرل نے دھمکی دی ہے کہ غزہ جانے والے ترک وزیراعظم کا جہاز ڈبو دیا جائے گا، اسرائیل نے غزہ کے محاصرے اور فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی بین الاقوامی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کیلئے تحقیقاتی ٹیم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہفریڈم فلوٹیلا پرحملہ کے بعد پیش کی گئی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف تحریک عدم اعتمادناکام ہو گئی، امریکا نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کیلئے نئے راستے تلاش کررہے ہیں،ادھر ترک وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ غزہ کا محاصر ہ ختم کیے بغیر خطہ میںامن قائم نہیں ہو سکتا۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک سابق سینئر کمانڈر ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل اوزی ڈیاںنے خبردار کیا ہے کہ ترکی یا اس کے وزیراعظم کی طرف سے غزہ کیلئے امدادی قافلے بھیجنے کی کسی بھی کوشش کو جنگی اقدام تصور کیاجائے گا اور اسرائیل کو ایسے جہازوں کو ڈبو دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک واضح لائن کھینچ دینی چاہیے جو بھی اسے عبور کرے گا اسے ڈبو دیا جائے گا۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے محاصرے اور فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی بین الاقوامی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کیلئے تحقیقاتی ٹیم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحقیقاتی ٹیم اسرائیلی حکومت سے توثیق کے بعد کام شروع کرے گی اور غزہ کی ناکہ بندی اور فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے گی۔ بڑھتے ہوئے عالمی دباو¿ اور اسرائیل کے خلاف پیدا ہونے والی نفرت کے تناظر میں اسرائیل اس ٹیم کیلئے امریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ٹیم میں اسرائیل کے جج، سابق سفارتکار اور 2 غیر ملکی مبصرین شامل ہوں گے۔دوسری جانب فریڈم فلوٹیلا پرحملہ کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف پیش کی گئیتحریک عدم ناکام ہو گئی۔ تحریک عدم اعتماد حزب اختلاف کی جماعت قدیمہ پارٹی نے پارلیمنٹ میں جمع کرائی تھی۔ تحریک کے حق میں 25جبکہ مخالفت میں 59 ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع نے ایہود بارک نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ غزہ کا محاصرہ انتہائی ضروری ہے اور اسرائیل اپنی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ علاوہ ازیں امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا غزہ کے مسائل کے حل کیلئے نئی راہیں تلاش کر رہا ہے۔مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ میں صدر حسنی مبارک کے ساتھ ملاقات کے بعد جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا مصر اور اپنے دیگر اتحادیوں سے مشورہ کررہا ہے کہ غزہ کی معاشی، سیاسی، سیکورٹی اور انسانی بنیادوں پر کس طرح مدد کی جاسکتی ہے۔مصر کے صدر کے ساتھ90 منٹ طویل ملاقات کے بعد نائب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ملاقات میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی کوششوں، عراق اور افغانستان کی صورتحال، سوڈان کی سیاسی صورتحال اور ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔دریں اثناءمصر کے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ رفحہ کی سرحد کے ذریعے غزہ میں صرف امدادی سامان اور طبی امداد لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔علاوہ ازیں غزہ میں پیر کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والی5 فلسطینیوں کی تدفین کردی گئی ۔یہ افراد غزہ کے ساحل کے قریب، ایک چھوٹی کشتی میں سوار تھے جب اسرائیلی فوج نے ا±ن پر فائرنگ کردی۔ترکی کے وزیراعظم طیب ایردغان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکابندی ختم کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔ وہ استنبول میں کانفرنس آن اِنٹرایکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ میڑرز اِن ایشیا کے سلسلے میں مسلم ممالک کے رہنماو¿ں کو دیے گئے عشایے میں خطاب کررہے تھے۔ ایردغا ن کا کہنا تھا کہ جب تک اوپن ایئر جیل کی حیثیت سے غزہ انسانی ضمیر پر رِستا ہوا زخم بنا رہے گا اس وقت تک مشرق وسطیٰ میں امن ہوسکتا ہے اور نہ ہی ایشیا اور دنیا میں۔عشائیے میں افغان صدر حامد کرزئی، قازق صدر نذربائیف، فلسطینی صدر محمود عباس، آذربائیجانی صدر اِلہام علی ایف سمیت مسلم ممالک کے دیگر رہنماو¿ںنے بھی خطاب کیا۔ 


source : http://omidworld.org/ur/component/news/?cat=news&nid=5131
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صہیونی ریاست کی آخری سانسیں
نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...
مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، ...
اسرائیل، سعودی عرب کو ایٹم بم فراہم کرے: صیہونی ...
حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے. مولانا حسین ...
رواں سال کے اختتام تک ایران کے شہراصفہان کی سب سے ...
لورستان میں ۳۵۰ مساجد سے گرد و غبار صاف كيا جائے ...

 
user comment