بلجیم میں ایک باحجاب مسلم استانی کو حجاب کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ بلجیم میں ٹیچر کے فرائض انجام دینے والی اس باپردہ مسلم خاتوں نے اپنے حق حجاب پراصرارکیا جس کےبعد اسکول کے عھدیدارں نے اس کو برخاست کردیا۔ اس مسلم ٹیچر نے عدالت سے بھی رجوع کیا تا ہم پہلی عدالت نے اس مسلمان ٹیچر کے حق میں فیصلہ دیا لیکن اسکے بعد اسکول نے بڑی عدالت میں اپیل کی جس کے بعد بڑی عدالت نے ٹیچر کے خلاف فیصلہ سنایا۔ قابل ذکرہے اسلام فوبیا کے تحت یورپی ملکوں نے اسلام مخالف اقدامات کرتےہوئے اسلامی مقدسات کی توہین اور اسلامی مظاہر پرپابندیاں لگانا شروع کردیاہے۔
source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=191392