اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

بغداد: ایران اور مصر کے سفارتخانوں کے باہر دھماکے۳۰ ہلاک

بغداد کے جنوبی علاقے میں فوجی لباس میں ملبوس مسلح حملہ آوروں نےپچیس افرادکا قتل عام کیااہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق فوجی لباس میں ملبوس مسلح حملہ آوروں نے بغداد کے جنوب میں واقع شہر محمودیہ کے قریب ایک گاؤں میں چارگھروں  پرحملہ کیا اور لوگوں کو رسی سے باندھ کر انہیں گولی ماردی ۔

مرنےوالوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہيں اس سے پہلے بھی مسلح افراد نے فوجی لباس میں  ملبوس ہوکرایک وزارت خانے کے سینئر عہدیدار کوگولی ماردی تھی  ۔ ذرایع کے مطابق مقتولین کا تعلق القاعدہ کے مخالف گروہ سے تھا۔

عراق کے دارالحکومت میں آج 7 بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ان بم دھماکوں میں ایک ایرانی سفارتخانہ کے سامنے ، دوسرا مصری سفارتخانہ کے قریب اور تیسرا جرمن سفیر کی رہائشگاہ کے قریب ہوا ہے۔

بغداد میں ایرانی سفارتخانہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ آج ظہر سے قبل بغداد میں ایرانی سفارتخانہ کے سامنے ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس سے سفارت  کی عمارت کوجزوی نقصان پہنچا ہے لیکن سفارتی عملے کے تمام افراد صحیح و سالم ہیں


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=183159
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment