اردو
Thursday 18th of April 2024
0
نفر 0

متنازعہ فلم «فتنہ» کا ڈائریکٹر دوسری اسلام مخالف فلم بنا رہا ہے

نسل پرست ولندیزی سیاستدان گریت ویلدرز، 2008 میں عالم اسلام کے لئے غم و غصے کا سبب بننے والی متنازعہ فلم«فتنہ» کے بعد اسلام مخالف نئی فلم «اسلامائزیشن آف یورپ» بنا رہا ہے۔ابنا کی رپورٹ کے مطابق گریت ویلدرز نے روزنامہ «ٹیلی گراف» میں چھپنے والے مضمون میں لکھا ہے: میں اس نئی فلم میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مغرب کس طرح پناہ گزین مسلمانوں کے زیر اثر ٹہرا ہے؟

ویلدرز لکھتا ہے: ہمیں مسلمانوں اور مسلمان پناہ گزینوں کے خلاف اپنی یلغار میں زیادہ سے زیادہ شدت کے ساتھ عمل کرنا چاہئے.

ویلدرز مزید لکھتا ہے: نئی فلم بنانے میں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا تھا اور اس فلم کا راستہ روکنے کے لئے متعدد عوامل موجود تھے مگر میں اس فلم کو مکمل کرنے کے لئے اپنی پوری طاقت بروئے کار لاؤں گا.

ویلدرز نے قبل ازیں کہا تھا کہ: اسلام ایک پسماندہ تہذیب ہے. اس نے اپنی یاوہ سرائیاں جاری رکھتے ہوئے قرآن مجید کو (معاذاللہ) فاشزم کی کتاب قرار دیا تھا.


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=155869
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی

 
user comment