اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

مکہ معظمہ کی متعدد مساجد قبلہ رخ نہیں ہیں!

سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کی 200 مساجد کا قبلہ درست نہیں ہے. ابنا نے سعودی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مکہ مکرمہ کی مساجد میں نماز ادا کرنے والے مسلمانوں نے عرصہ دراز سے – مساجد کی محرابوں کی سمت غلط ہونے کی وجہ سے – غلط سمت میں نماز ادا کی.

کعبہ مسلمانان عالم کا مقدس ترین مقام ہے اور ہر روز کروڑوں مسلمان اس مقام مقدس کی طرف رخ کرکے نماز ادا کرتے ہیں. مساجد میں محراب کا قاعدہ یہ ہے کہ اس کو بہرصورت قبلہ رخ ہونا چاہئے.

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان مساجد کی محراب کا رخ مسجدالحرام کی کی سمت نہیں ہے.

"سعودی گزٹ" نے لکھا ہے کہ مکہ معظمہ کی اونچی عمارتوں سے اس شہر کی مساجد کا مشاہدہ کرنے والوں نے اس حقیقت کی تصدیق کردی ہے کہ بہت سے قدیمی مساجد سمیت سینکڑوں مساجد کا رخ قبلہ کی جانب نہیں ہے.

مکہ معظمہ کے نمازیوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ اب انہیں مساجد میں نماز ادا کرتے ہوئے اپنی نماز کی صحت مشکوک لگنے لگی ہے؛ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جدید آلات سے استفادہ کرتے ہوئے مساجد کا قبلہ درست کیا جائے.

دریں اثناء سعودی وزارت مسائل اسلامی کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ «مساجد کی سمت کا مسئلہ اتنا اہم مسئلہ نہیں ہے!» مگر اس کے باوجود غلطیوں کے ازالے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں.

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ «مساجد کے قبلہ رو نہ ہونے سے نمازیوں کی نماز کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا».


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=154932
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

" ڈھاكہ ۲۰۱۲ میں جہان اسلام كا ثقافتی دار الحكومت ...
روسی صدر مصر کا دورہ کریں گے
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح

 
user comment