اردو
Sunday 9th of May 2021
41
0
نفر 0
0% این مطلب را پسندیده اند

بریکنگ نیوز: ایک بار پھر؛ شیعہ علاقوں پر یمنی افواج کی بمباری

یمنی افواج نے شمالی یمن میں حوثی مجاہدین کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے گذشتہ ہفتوں کے دوران قائم ہونے والے امن و سکون کو ایک بار درہم برہم کردیا ہے۔   

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یمنی افواج نے شمالی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے ایک بار پھر شیعہ علاقوں میں فروری سے قائم ہونے والی پرامن فضا کو درہم برہم کردیا ہے۔ 
یمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج کے جنگی طیاروں نے کل (بدھ کے روز) شمالی یمن کے شیعہ علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کا آغاز کردیا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں نہتے شیعہ افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ 
یمنی طیاروں نے کل شمالی یمن کے علاقے "حرف سلیمان" میں واقع شیعہ مجاہدین کے ٹھکانوں پر بمباری کی جبکہ فروری کے مہینے میں فریقین نے جنگ بندی کا اعلان کرکے مصالحتی مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی تھی۔ 
حوثی ذرائع نے ابھی تک اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے اور مجاہدین سے وابستہ ویب سائٹوں میں بھی اس حوالے سے کوئی خبر موجود نہیں ہے چنانچہ شمالی یمن کی صورتحال کا صحیح اندازہ کرنا مشکل ہے۔ دوسری طرف سے یمن کے حکمرانوں نے اندرونی اور بیرونی ذرائع ابلاغ کو شمالی یمن میں داخلے اور وہاں کی صورت حال کو کوریج دینے سے روک رکھا ہے۔


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=184886
41
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مصر کے نامور قاری قرآن راغب مصطفی غلوش انتقال کرگئے
کربلا ٹی وی چینل انٹرنیٹ پر
دنیا بھرمیں جشن ولادت حضرت امام زین العابدین علیہ ...
جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے یوم تاسیس پرعظیم الشان تقریب کا ...
جنت البقیع کے مسمار شدہ مزار کی پرانی تصویر کی رونمائی
قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کے باہر بم دھماکے بعد ...
امریکہ،یہود و نصاری لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں،مسلمان ...
قرآن مخالف "فتنہ" كے ڈائريكٹر كے بری ہونے پر مسلمانوں ...
شیطان بزرگ جتنا بھی سرمایہ خرچ کرے اس علاقے میں اپنے ...
یورپ کے ایک گاؤں کے سارے باشندے شیعہ ہوگئے

 
user comment