اردو
Tuesday 16th of April 2024
0
نفر 0

مذہب شیعہ کی بے حرمتی: ہزاروں شیعہ قبر رسول (ص) کی زیارت کی غرض سے مدینہ روانہ

سعودی عرب کے ہزاروں پیروان اہل بیت (ع) وہابیوں کی جانب سے مذہب شیعہ کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجا مدینہ منورہ روانہ ہوگئے ہیں جو آج (جمعرات) کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی قبر شریف کی زیارت کے لئے مدینہ میں داخل ہونگے۔                                                                         

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق توقع کی جاتی ہے کہ کل (15 اپریل کو) ہزاروں سعودی شیعہ وہابیوں کی جانب سے مذہب شیعہ کی توہین پر احتجاج کرتے ہوئے رسول اللہ (ص) کی قبر شریف کی نیت سے مدینہ منورہ میں داخل ہوجائے۔ دریں اثناء سعودی قانون دانوں وہابیوں کی جانب سے اہل تشیع کے خلاف کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔ 
سعودی قانوندانوں نے شیعہ زائرین کے لئے خصوصی ٹیلی فون نمبرز مقرر کرلئے ہیں تا کہ اگر مدینہ منورہ میں ان کو کسی بھی مشکل کا سامنا ہوا تو سعودی وکلاء: ڈاکٹر صادق الجبران اور استاد عبدالرحیم بوخمسین اور انسانی حقوق کے شعبے میں فعال کارکن انجنئیر منسی حسون سے رابطہ کریں۔ 
اس رپورٹ کے مطابق شیعہ زائرین کو اپنے راہنماؤں نے ہدایت کی ہے کہ انتہاپسند سعودی حکام اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے انتہاپسند وہابی اہلکاروں کی اشتعال انگیزی کو یکسر نظر انداز کریں اور رد عمل ظاہر کرنے سے گریز کریں اور اگر عدالتی حکم کے بغیر شیعہ زائرین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ وکیل کی موجودگی میں ہی پولیس اہلکاروں کے سوالات کا جواب دیں۔ 
اہل تشیع کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیارت کے تمام آداب کا لحاظ رکھیں اور زیارت کے لئے مخصوص لباس زیب تن کریں اور احتجاجی طور پر زیارت کے لئے آنے والے شیعہ خاندان بچوں کو ساتھ نہ لائیں اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بڑوں کے ہمراہ نہ ہونے کی صورت میں مدینہ منورہ جانے کی اجازت نہ دیں۔ 
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال ہزاروں شیعہ زائرین کو مدینہ منورہ میں وہابی انتہاپسندوں کی جانب سے شدید رکاوٹوں اور خونی حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=184358
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آئی ایس او ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو قرآن و خودسازی ...
اسکاٹ لینڈ کی فسٹ منسٹر ’’نکولا سٹورجن‘‘ کا ...
سانحہ منٰی، امت مسلمہ کی شہادتوں اور اہم شخصیات ...
یمن میں سعودی عرب کے خلاف وسیع احتجاج
کیسنگر صہیونیوں کی ریشہ دوانیوں کو فاش کرتا ہے
القاعدہ، حزب اللہ اور حماس (2) / لنک
ندر آل سعود لبنان کو جلا دینے کے درپے؛ طرابلس ...
برطانوی مسلمانوں كی شوریٰ نے اسلام فوبيا كے ...
اہل بیت (ع) اسمبلی کی جانب سے البانوی زبان میں ...
سپاہ پاسداران، فاطمیون اور زینبیون کا شکریہ ادا ...

 
user comment