اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

بقیع کی تعمیر نو؛ سعودی عرب سے شیعیان عراق کا مطالبہ

کربلا کے عوام نے پوری دنیا کی مسلمانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وسیع عالمی مظاہروں اور جلسوں، جلوسوں کے ذریعےـ جنت البقیع میں ائمۂ طاہرین علیہم السلام کے مشاہد شریفہ پر گنبد و بارگاہ تعمیر کرنے کے لئے سعودی حکام پر دباؤ ڈالیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی شیعہ عوام نے سعودی حکام سے اہل تشیع کو جنت البقیع میں واقع ائمۂ معصومین اور ام (البنین علیہم السلام) کی قبروں  پر گنبد و بارگاہ تعمیر کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کربلائے معلی کے عوام نے حضرت ام البنین (س) کی وفات کی مناسبت سے امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر میں عزاداری کرتے ہوئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آل و سلم اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور سعودی عرب کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ شیعیان اہل بیت (ع) کو اجازت دیں  کہ وہ جنت البقیع میں واقع ائمۂ معصومین اور حضرت ابوالفضل العباس کی والدہ ماجدہ حضرت ام البنین (علیہم السلام)،  کے مشاہد شریفہ کی تعمیر نو کریں۔ 
کربلا کے عوام نے پوری دنیا کی مسلمانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وسیع عالمی مظاہروں اور جلسوں، جلوسوں  کے ذریعےـ جنت البقیع میں ائمۂ طاہرین علیہم السلام کے مشاہد شریفہ پر گنبد و بارگاہ تعمیر کرنے کے لئے ـ سعودی حکام پر دباؤ ڈالیں۔ 
یاد رہے کہ حضرت ام البنین علیہا السلام کی وفات کے سلسلے میں پورے عراق کی حسینیات اور ائمۂ معصومین علیہم السلام کے حرم ہائے مطہر میں خصوصی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ 


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=190427
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment