اردو
Tuesday 22nd of September 2020
  12
  0
  0

اسرائیل کا وجود ختم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا‘قاضی حسین

انقرہ(ثناءنیوز ) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیرقاضی حسین نے کہاہے کہ دنیا میں فساد اور قتل وغارت کی جڑ ناجائز ریاست اسرائیل ہے ،جب تک یہ ختم نہیں ہوجاتی دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے انقرہ میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرانقرہ میں موجود امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی نے بھی خطاب کیا۔قاضی حسین نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔اسرائیل کی دہشت گرد فوج نے امدادی قافلے پر حملہ کرکے اپنے بھیانک چہرے کو بے نقاب کیاہے ، اسلامی ممالک معصوم فلسطینیوںکی عملی مدد کیلئے لائحہ عمل واضح کریں۔اس موقع امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ترکی نے اس سے قبل بھی ملت کی خدمت اور امامت کی ہے اور آج بھی ترکی نے امدادی قافلے بھیج کر اپنی تاریخ دہرائی ہے۔تمام دنیا اسرائیل کا بائیکاٹ کرے اور ان ممالک کا بھی بائیکاٹ کرے جو اسرائیل کی دہشت گردی میں اس کی مدد کرتے ہیں۔


source : http://www.jasarat.com/unicode/detail.php?category=3&newsid=37298
  12
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

موغادیشو میں کاربم دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی
شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ زبانوں ...
قرآن جلانے کے منصوبے پر عملدرآمدکے خطرناک اثرات ...
متنازعہ فلم «فتنہ» کا ڈائریکٹر دوسری اسلام مخالف فلم ...
بحرینی علماء کا آل خلیفہ کے وزیر کی ہرزہ گوئیوں کے خلاف ...
میانمار کے مسلمانوں پر ظلم وستم
حیدرآباد دکن: مکہ مسجد، اجمیر شریف دھماکوں میں ...
تہران میں بیک وقت تین بین الاقوامی نمائشوں کا آغاز ...
بغداد کی علاقے الحسینیہ میں کاربم دھماکہ، بدر تنظیم کا ...
اسرائیل نے تاریخی اسلامی پتھر چوری کر لئے

 
user comment