اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

صہیونی ریاست کامقابلہ کرنا اسلامی وانسانی فریضہ ہے

ڈاکٹر احمدی نژاد:

 صہیونی ریاست کامقابلہ کرنا اسلامی وانسانی فریضہ ہے

صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنا قومی، عقیدتی ، اسلامی اور انسانی فریضہ ہے ۔

صدر جناب احمدی نژاد نے آج تہران میں یوم قدس کے عظیم جلوس کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ یوم قدس، ظالم اور مفسدطاقتوں کامقابلہ کرنے کےلئے ملت ایران سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں نیز  بشریت کے اتحاد کا دن ہے ۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ صہیونی ریاست جو بہیمانہ طریقے سے ملت فلسطین کا قتل عام کررہی ہے اس کےحق میں مغربی ملکوں کی حمایت عالمی برادری کے حقوق کی پامالی اور انسانی کرامت کی توہین اور اقوام عالم کے اھداف و مقاصد کے سراسرمنافی  ہے ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے مغربی ملکوں کی طرف سے صہیونی ریاست کی حمایت کے محرکات پرسوالیہ نشان لگاتےہوئے ایک بارپھر یہ سوال اٹھایا کہ مغرب کس بناپرصہیونی ریاست کےقیام کے پیش خیمے یعنی ہولوکاسٹ کےبارےمیں تحقیقات کرنے کی اجازت نہيں دیتا۔انہوں نےکہاکہ صہیونی حکام یہ بات اچھی طرح سمجھ چکےہیں کہ فلسطین پرغاصبانہ قبصہ کرنےکے بعد ان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج تاریخی حقائق کا انکشاف ہے کیونکہ صہیونی ریاست ایک غیر قانونی ریاست اور سامراج کی ناجائز اولاد ہے اورسامراج جھوٹے دعووں ، تاریخ کو تحریف کرکے اور یہودیوں کےحقوق کے دفاع کے نام پر مظلوم نمائي کرکےصہیونی ریاست کے پیچھے خود کو چھپارہاہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے صہیونیت کے بعض حقائق سے پردہ ہٹاتےہوئے اسکی جھوٹی ماہیت کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کی حمایت کے بہانے صہیونی ریاست قائم کی گئي اور اس کا اصل مقصد سامراجی اھداف کا حصول تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کا مقابلہ کرنا اور مظلوم کی حمایت کرنا اعتقاد ی لحاظ سے ایک اصل ہے ۔  صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ مغربی حکومتوں نے صہیونی ریاست کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہےاور مغرب کی جانب سے یہودیوں کے خلاف مہم چلانا اور صہیونیوں کےجرائم کی حمایت کرنا صہیونی ریاست کے قیام  دوہتھکنڈے تھے ۔      


source : http://abna.ir/list.asp?lang=6&gid=0&pg=5
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment