مکہ مکرمہ اسلامی فن کا اوپن میوزیم
مکہ مکرمہ کے میئر نے فن و ہنر کے مقابلے منعقد کروا کر اس مقدس شہر کو اسلامی فنون کے اوپن میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ |
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اب تک دنیا کے سترہ ممالک کے فنکار مکہ معظمہ میں پہنچ چکے ہیں تا کہ اسلام فن و ہنر کے منعقد ہونے والے مقابلوں میں شرکت کرکے اس شہر کو اسلامی فنون کے کھلے میوزیم میں تبدیل کردیں۔
مکہ مکرمہ کے میئر اور مقابلوں کے نگران "اسامہ البار" نے کہا: یہ مقابلے "ہم مکہ کے عشق کی بنا پر ملاقات کرتے ہیں" کے عنوان کے تحت منعقد کئے جارہے ہیں اور یکم جون سے مقابلوں میں شریک ہونے والے افراد کی اس شہر میں آمد شروع ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا: مقابلوں کا دوسرا مرحلہ فنکاروں سے فنکاروں کی وصولی کا مرحلہ ہے۔
ان مقابلوں کا انعقاد کرنے والی کمپنی کے ایکزیکٹو ڈائریکٹر "عماد البیلی" کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں میں ـ بلا تفریق عمر، جنس اور قومیت ـ دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے شرکت کی اجازت ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ملائشیا، مصر، مراکش، ترکی اور سعودی عرب کی قومیت کے حامل پانچ افراد کی جیوری فن پاروں کو نمبر دے گی اور جیتنے والے فن کاروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔
جیتنے والے فن کاروں کے ناموں کا اعلان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریبات میں ہوگا۔
source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=189723