اردو
Sunday 1st of August 2021
70
0
نفر 0
0% این مطلب را پسندیده اند

اسلامی ترقیاتی بنک کا 5ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کرنیکا منصوبہ

سرجیوو . . . اسلامی ترقیاتی بنک اپنے مالیاتی نظام میں بہتری لانے کے لیے5سال کے دوران5 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کر نے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ سراجیوو میں اسلامی ترقیاتی بنک کی سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والے بزنس سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائیدوں سے گفتگو کرتے ہوئے بینک کے چیئر مین ڈاکٹر احمد محمد علی نے کہا بینک اس سال دو مرحلوں میں پانچ ،پانچ سو ملین ڈالرز کے بانڈز جاری کرے گا ۔اس طرح اس سال ایک ارب ڈالر کے اسلامی بانڈز جاری کئے جائیں گے۔ ان کا کہناتھاکہ بانڈز کے اجرا کے حتمی وقت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم امید ہے کہ اس میں زیادہ وقت نہیں لگے کیونکہ یہ اسلامی ترقیاتی بنک اور اور اس کے ممبر ممالک کیلئے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی کریڈٹ نظام میں آنے والے بحران سے ایک ٹریلین ڈالرز کی اسلامی بانڈز انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جو گذشتہ 30 سال میں بینک کے لیے کڑا امتحان ہے۔2008 میں بینک کے سکوک بانڈز کی مالیت میں2007 کے مقابلے میں56 فیصد کمی آئی جس کی وجہ سے اس سال جاری ہونے والے سکوک بانڈز کی قیمت زیادہ ہو گی اور امید ہے کہ ان بانڈز کی مدد سے بینک کے مالیاتی نظام پر مجود دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ بینک کی طرف سے پہلے ہی مائیکرو فنانس اور تربیتی اسکیموں میں سرمایہ کاری کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔ 


source : http://omidworld.org/ur/component/news/?cat=features&fid=56
70
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام خامنہ ای عصر حاضر کے عظیم ترین مرجع تقلید ہیں
ایران کے شہر ایلام میں حجاب کے موضوع پر سیمینار کا ...
شام میں دہشتگرد گروہ جیش الفتح نے اپنی شکست کا اعتراف ...
علامہ ناصر عباس کی دربار شاہ شمس تبریز پر حاضری
ملائشيا میں "آن لائن خطبہ غدير انعامی مقابلے" كا انعقاد
ایران؛ تبریز میں بہائی ڈینٹسٹ نے شیعہ مذہب قبول کر لی
فلوجہ میں داعش کا زوال قریب/ عراقی فوج کا فلوجہ کے دو ...
لبنانی امدادی کارواں کو غزہ نہیں پہنچنےدیں گے۔ باراک
علامہ ساجد نقوی: جسٹس جاوید اقبال کا انتقال قوم کے لیے ...
اسپین کے علاقے روما کالڈراس میں مسجد کی تعمیر کی مخالفت

 
user comment