اردو
Friday 10th of July 2020
  1019
  0
  0

آسٹریلیا کا اسرائیلی سفارت کار کو 7 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم

آسٹریلیا نے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے میں مدد دینے کے الزام میں اسرائیلی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ پیر کو مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ اسٹیفن اسمتھ نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اسرائیل کا ہمیشہ دوست رہا ہے لیکن کوئی ملک اپنے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے کے اقدام کو برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کینبرا میں اسرائیلی سفارت خانے کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اپنے ایک مشتبہ سفارت کار کو واپس ملک بھیج دے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی سفارت کار کو ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں موساد کے ایجنٹوں نے آسٹریلیا‘ فرانس اور برطانیہ کے جعلی پاسپورٹ تیار کر کے فلسطینی تنظیم حماس کے کمانڈر محمود المبحوح کو دبئی کے ایک لگژری ہوٹل میں قتل کر دیا تھا۔آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والے اس قتل میں کم سے کم 4 آسٹریلوی پاسپورٹ استعمال کیے گئے اور یہ چاروںپاسپورٹ ان آسٹریلویوں کے تھے جو اسرائیل میں رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ بھی مارچ میں ایسا ہی اقدام کر چکا ہے کیونکہ اس بارے میں ہونے والی برطانوی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ واردات میں استعمال ہونے والے جعلی پاسپورٹوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔سابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے اس حوالے سے پارلیمان کو بتایا تھا کہ اس بات کے قوی شواہد ہیں کہ اسرائیل نے پاسپورٹوں کا غلط استعمال کیا ہے۔ 


source : http://omidworld.org/ur/component/news/?cat=news&nid=4909
  1019
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

    قبلہ اول کے خلاف صیہونی جارحیت سوچے سمجھے منصوبے کا ...
    لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی افراد ...
    کابل کے نواحی علاقے میں تین بم دھماکوں میں کم سے کم 18 ...
    جامعۃ الازہر نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں پر ہوئے ...
    کویت کے بزرگ شیعہ عالم دین کو گرفتار کر لیا گیا
    امریکہ کے بھیانک چہرے کو چھپانے والے قوم کے خائن ہیں
    مشرقی افغانستان میں داعش کے عقوبت خانے
    بن لادن کمپنی نے مکہ میں ۷ گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا
    لاہور؛ سٹی 42 ٹی وی چینل پر دہشتگردوں کی فائرنگ
    آل سعود کا حج سے وہابیت کی تبلیغ کا ناجائز فائدہ

 
user comment