اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی اعلی اہلکار کا دورہ استنبول

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی اعلی اہلکار کا دورہ           استنبول
عالمی اہل بیت اسمبلی کی بین الاقوامی امور کے سیکریٹری نے ترکی کے شیعیان اہل بیت (ع) کے اجتماع میں حاضر ہوکر مسجد زینبیہ اور ترک شیعیان اہل بیت (ع) کے زیر تعمیر ثقافتی مرکز کا معائنہ کیا۔


اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق «حجت الاسلام و المسلمیں محمد سالار» نے شیعیان ترکی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دین اسلام آزادی، شرف اور عزت ہے اور قرآن مجید نے عزت کے بارے میں دو نکتے بیان کئے ہیں: اول یہ کہ عزت خدا کے لئے مخصوص ہے اور ذات باری تمام عزتوں کا نکتۂ عروج ہے اور دوسری عزت خدا، نبی اعظم (ص) اور مؤمنین کے لئے ہے چنانچہ حقیقی مسلمان اپنی عزت اور شرف کو کسی بھی چیز کے عوض فروخت کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔
انھوں نے پیغمبر اکرم (ص) اور ائمۂ طاہرین (ع) کو باعزت زندگی کا سرچشمہ قرار دیا اور فرمایا: امام حسین (ع) نے اپنی عزت، ذلت کے عوض ہاتھ سے نہ جانے دی اور روزعاشورا باعزت زندگی کا درس دیا اور ہمیں فخر ہے کہ حضرت علی (ع)، حضرت امام حسین (ع) اور حضرت امام صادق (ع) جیسے پیشواؤں کے پیروکار ہیں اور آج کے دور کے انسانوں کی جانب سے مکتب تشیع کی طرف عمومی رجحان کا سبب بھی یہی ہے اور وہ لوگ تشیع کی طرف آرہے ہیں جو اس حقیقت کا ادراک کرتے ہیں کہ شیعہ ائمہ (ع) نے عزت کی زندگی گذاری ہے اور عزت کی زندگی گذارنی کا درس دیا ہے۔
انھوں نے شیعیان استنبول کی عظیم مسجد اور ثقافتی مرکز کے منصوبے کے بارے میں کہا: میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اس عظیم منصوبے کے معائنی کی توفیق عطا کی اور میں ان تمام افراد کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس منصوبے میں کردار ادا کیا؛ یہ عظیم منصوبہ مکتب تشیع کے لئے اعزاز کا سبب ہے اور جو نوجوان اپنے نورانی چہروں کے ساتھ آکر اس مرکز میں تعلیم و تربیت پائیں گے یقینی طور پر مکتب تشیع کی خدمت کریں گے۔
یادرہے کہ ترکی کی کل آبادی 74 ملین میں اہل تشیع کی آبادی 10 ملین ہے جو ترکی کے بڑے شہروں جیسے انقرہ، استنبول اور ایغدیر میں رہائش پذیر ہے۔
ترکی میں "زینبیہ" اور "کوثر" جیسے اہم دینی مراکز اتنی بری آبادی کے دینی و مذہبی امور کا نظم و نسق سنبھالے ہوئے ہیں
۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment