اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

خدا وند عالم کا ارشاد گرامی ہے:

خدا وند عالم کا ارشاد گرامی ہے:

 

<اور تمھارے پروردگار خدا کا یہی فیصلہ اور حکم ہے کہ اس کے علاوہ کسی اور کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ نیکی سے پیش آنا اگر ان میں سے کوئی ایک یا دونوں ( اتنے ) بوڑھے ہو جائیں ( رنج و زحمت کا سبب بن جائیں ) تو دیکھو ان کے جواب میں اف بھی نہ کرنا نہ انھیں جھڑکنا اور نہ ( معمولی سابھی) آزار پہچانا اور ان سے مہربانی اور اچھے انداز میں گفتگو کرنا۔ان کے لئے اپنے شانوں کو تواضع و انکساری کے ساتھ جھکائے رہنا اور کہنا کہ اے خدا  ! میرے ماں باپ پر یوں ہی رحمت نازل فرماں جس طرح انھوں نے بچپن میں میری تربیت و پرورش کی ہے >

                                                 ( سورہ اسراء/۲۳)

 

                حدیث

  ۱)۔         سب سے بڑا فریضہ

                حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا:

                ماں باپ کے ساتھ نیکی کا برتاؤ سب سے بڑا اور اہم الٰہی فریضہ ہے ۔            ( میزان الحکمة ، ج/۱۰ص/۷۰۹)

  ۲)۔         بہترین اعمال

                حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

                سب افضل و بہترین اعمال یہ ہیں : وقت پر نماز پڑھنا، ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔

                                                                ( بحار الانوار ،ج/۷۴ص/۸۵)

  ۳)۔         ماں باپ سے انس و محبت

                ایک شخص نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمت میں آکر عرض کیا کہ میرے ماں باپ بوڑھے ہیں اور مجھ سے انس و محبت کی بنا پر وہ مائل نہیں ہیں کہ جہاد کے لئے جاؤں ۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: تم اپنے ماں باپ کے پاس ہی رہو ۔ اس خدا کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ان کا تم سے ایک روز انس و محبت کرنا ایک سال کے جہاد سے افضل و بہتر ہے ( البتہ یہ اس صورت میں ہے جب جہاد واجب کفائی ہو اور دوسرے لوگ جہاد کے لئے جا رہے ہوں ، واجب عینی ہونے کی صورت میں ہر ایک کو جہاد پر جانا پڑے گا )                (بحار الانوار ،ج/۷۴ص/۵۲)

  ۴)۔         پسندیدہ عمل:

                ابن مسعود کہتے ہیں کہ میں نے حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے دریافت کیا کہ خدا کے نزدیک سب سے پسندیدہ کام کیا ہے ؟ فرمایا: وقت پر نماز ادا کرنا ، میں نے پوچھا اس کے بعد ؟ فرمایا: ماں باپ کے ساتھ نیکی کا برتاؤ کرنا ۔ پوچھا اس کے بعد؟ فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔(بحار الانوار ،ج/۷۴ص/۷۰)

  ۵)۔        ماں باپ کی طرف دیکھنا:

                جو بھی نیک اور صالح بیٹا اپنے ماں باپ کی طرف مہر و محبت سے دیکھتا ہے اسے ہر نگاہ کے عوض ایک کامل اور مقبول حج کا ثواب عطا کیا جاتا ہے ۔ لوگوںنے سوال کیا یا رسول اللہ !چاہے وہ ہر روز سو مرتبہ دیکھے جب بھی؟ فرمایا: ہاں ، خدا وند عالم ( تو) سب سے بڑا اور سب سے پاکیزہ ہے۔(بحار الانوار ،ج/۷۴ص/۷۳)

  ۶)۔         ماں باپ کی عظمت

                حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا:

                خدا وند عالم نے تین چیزوں کو تین چیزوں کے ساتھ انجام دینے کا حکم دیا ہے : ۱۔ نماز کو زکات کے ساتھ ادا کرنے کا حکم دیا ہے پس جو شخص نماز پڑھے اور زکات ادا نہ کرے اس کی نماز قبول نہیں ہے ۔

۲۔ اپنے شکر کے ساتھ والدین کا شکریہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ پس جو شخص اپنے ماں باپ کا شکریہ ادا نہ کرے اس نے خدا کا شکر ادا نہیں کیا ۔

۳۔ تقوائے الٰہی کے ساتھ صلہٴ رحم کا حکم دیا ہے ، پس جس نے صلہٴ رحم یعنی  اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اس نے تقوائے الٰہی بھی انجام نہیں دیا۔(بحار الانوار ،ج/۷۴ص/۷۷)

  ۷)۔         ماں باپ کا احترام

                حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

                ماں باپ کے ساتھ نیکی اللہ کے سلسلے میں بندے کی بہترین معرفت کا ثبوت ہے کیوں کہ اللہ کی خاطر مسلمان ماں باپ کے احترام سے بڑھ کر کوئی بھی عبادت انسان کو خدا کی رضا و خوشنودی تک نہیں پہنچاتی۔

                                                      (بحار الانوار ،ج/۷۴ص/۷۷)

  ۸)۔         ماں باپ کی اطاعت

                حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

                جو شخص ماں باپ کے سلسلے میں اللہ کے حکم کی اطاعت کرے ، جنت کے دو دروازے اس کے لئے کھول دیئے جائیں گے اور اگر ان میں سے کسی ایک کے سلسلے میں اللہ کا حکم بجالائے تو اس پر جنت کا ایک درکھولا جائے گا ۔( کنزالعمال ، ج/۱۶ص/۴۶۷)

  ۹)۔         اطاعت والدین کی اہمیت

                حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

                اپنے ماں باپ اور اپنے پروردگار کا اطاعت گزار بندہ قیامت کے دن بلند ترین مرتبہ پر فائز ہوگا۔

                                                ( کنزالعمال ، ج/۱۶ص/۴۶۷)

  ۱۰)۔      ماں باپ کا قرض اد ا کرنا

                حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

                جو شخص ماں باپ کا قضا حج ان کی طرف سے بجا لائے یا ان کا قرض ادا کرے ۔ خدا وند عالم قیامت کے دن اسے نیک اور صالح لوگوں کے ساتھ اٹھائے گا۔( کنزالعمال ، ج/۱۶ص/۴۶۸)

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رجب کے مہینے میں یہ دعا ہرروزپڑھاکرو
اسلام قبول کرنے والی ناورے کی ایک خاتون کی یادیں
اسلامی دنیا اور غیر مسلم طاقتیں
رہبر انقلاب اسلام حضرت آیت اللہ العظمی سید علی ...
تشیع کے اندر مختلف فرقے
نعت رسول پاک
اسراف : مسلم معاشرے کا ناسور
تمباکو نوشی کے احکام
تا روں بھري رات
تلمود ( یہودیوں کی وحشتناک کتاب)

 
user comment