اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

آل سعود کی بربریت جاری، معروف شیعہ عالم دین شیخ محمد العطیہ عبدالغنی سمیت 37 افراد کے سر قلم کر دیئے

آل سعود کی بربریت جاری، معروف شیعہ عالم دین شیخ محمد العطیہ عبدالغنی سمیت 37 افراد کے سر قلم کر دیئے

سعودی عرب کی وحشی اور مجرم حکومت نے ایک ہی دن میں حکومت پر تنقید کرنے والے 37 شیعہ مسلمانوں کے سرکاٹ دیئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاھی خاندان نے الشیخ باقر النمر کی تحریک اصلاح کے مزید 37 افراد کو سزائے موت کا حکم صادر کرتے ہوئے 37 افردا کے سر قلم کر دیئے۔ واضح رہے کہ یہ تمام افراد سعودی افواج نے شیعہ نشین علاقے القطیف سے گرفتار کیئے تھے۔ سزائے موت پانے والے جن 37 بیگناہوں کو آج سزائے موت دی گئی، ان میں سے ایک قطیف کے معروف شیعہ عالم دین شیخ محمد العطیہ عبدالغنی بھی تھے۔ آج علی الصبح ریاض میں سعودی حکومت نے ان تمام افراد کے سرقلم کرکے ظلم و بر بریت کی نئی تاریخ رقم کی گئی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سعودی رجیم کو سعودی اہل تشیع آبادی کیخلاف تعصب پہ مبنی ظلم و تشدد اور بے گناہوں کو سزائے موت جیسے سفاکانہ اقدامات سامنا ہے۔ خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2 جنوری 2016ء کے بعد پہلی مرتبہ ایک ہی دن اتنے بڑے پیمانے پر سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے اور اس وقت 47 افراد کے سر قلم کردیے گئے تھے۔ سزا پانے والے ایک قیدی خالد بن عبدالکریم التوارجی کی لاش کو کئی گھنٹوں تک درخت پر لٹکا گیا تاہم یہ سزا کس شہر میں دی گئی اس حوالے سے وضاحت نہیں کی گئی۔

سزا پانے والے شہریوں کو تعلق ریاض، مکہ، مدینہ اور عسیر سمیت دیگر شہروں سے تھا اور سزائیں بھی مخلف علاقوں میں دی گئیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق تازہ سزا کے بعد سعودی عرب میں رواں برس سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 95 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ برس 125 افراد کے سر قلم کر دیے گئے تھے جن میں سے زیادہ تر منشیات کے اسمگلرز تھے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی میاں بیوی کے سر قلم کر دیے گئے تھے قبل ازیں ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کے قتل کے جرم میں یمن سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کا سرقلم کردیا گیا تھا۔

 

37 شیعہ مسلمانوں کے نام: 

1. أحمد حسن علی آل ربیع.
2. أحمد حسین علی العرادی.
3. أحمد فیصل حسن آل درویش.
4. جابر زهیر جابر المرهون.
5. حسین حسن علی آل ربیع.
6. حسین علی جاسم الحمیدی.
7. حسین قاسم علی العبود.
8. حسین محمد علی آل مسلم.
9. حیدر محمد إبراهیم آل لیف.
10. خالد حمود جویر الفراج.
11. خالد عبدالکریم صالح التویجری.
12. سالم عبدالله عوض العمری الحربی.
13. سعید محمد سعید السکافی.
14. سلمان أمین سلمان آل قریش.
15. طالب مسلم سلیمان الحربی.
16. طاهر مسلم سلیمان الحربی.
17. عباس حجی أحمد الحسن.
18. عبدالعزیز حسن علی آل سهوی.
19. عبدالکریم محمد الحواج.
20. عبدالله سلمان صالح آل اسریح.
21. عبدالله عادل حسن العوجان.
22. عبدالله هانی عبدالله آل طریف.
23. عزیز مهدی عبدالله آل رافع العمری.
24. علی حسین علی العاشور.
25. علی حسین علی المهناء.
26. فاضل حسن عبدالکریم لباد.
27. مجتبى نادر عبدالله السویکت.
28. محمد حسین علی العاشور.
29. محمد سعید عبدرب الرسول آل خاتم.
30. محمد عایض محمد النملان القحطانی.
31. محمد عبدالغنی محمد عطیة.
32. محمد منصور أحمد آل ناصر.
33. مصطفى أحمد عبداللطیف درویش.
34. منتظر علی صالح السبیتی.
35. منیر عبدالله أحمد آل آدم.
36. هادی یوسف رضى آل هزیم.
37. یوسف عبدالله عوض العمری.

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رہبر انقلاب اسلامی: ایرانی نوجوان امریکا اور ...
یمن پر تازہ سعودی جارحیت میں ایک درجن بچے شہید
حقوق بشر علوي سے حقوق بشر غربي تک
انوکھا احتجاج
غرب اردن میں فلسطینیوں کے حملے میں 6 صہیونی فوجی ...
پاکستان میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا ...
آئی ایس او پاکستان کی اجلاس مجلس عاملہ
پاکستان؛ کرم ایجنسی میں امام علی(ع) کے یوم شہادت ...
مغربی ممالک افغانستان میں طالبان اور داعش کی مدد ...
داعش سے مقابلہ کر کے ایران بشریت کی سب سے بڑی خدمت ...

 
user comment