اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

حضرت ام البنین (ع)کی وفات

حضرت ام البنین (ع)کی وفات

حضرت ابوالفضل العباس (ع) کی والدہ گرامی حضرت ام البنین (ع)کی وفات 64 ہجری قمری میں ہوئی حضرت علی(ع) نے حضرت فاطمہ زھراء (س)کی شھادت کے کچھ سال بعد اپنے بھائی عقیل کے مشورے سے فاطمہ کلابیہ کے ساتھ شادی کی حضرت عقیل نسب شناس اور عرب خاندانوں سے اچھی طرح واقفیت رکھتے تھے حضرت امام علی (ع)کے ہاں اس عظیم خاتون سے عباس ،عبداللہ ،جعفر اور عثمان نامی چار فرزند پیدا ہوئے اور اسی وجہ سے آپ ام البنین کنیت سے معروف ہوگئیں " یعنی بیٹوں کی ماں "حضرت ام البنین کے چاروں بیٹے کربلا کے خونین واقعہ میں درجہ شھادت پر فائز ہوۓ ۔انھوں نے اس مصیبت پر صبر و شکیبائی سے کام لیا۔ حادثہ عاشورا سے آگاہ ہونے کے بعد وہ اپنے بیٹے عباس کے فرزند عبید اللہ کو اپنے ساتھ قبرستان بقیع میں لے جایا کرتی تھیں اور اپنے بیٹوں کے غم میں دردناک اشعار پڑھا کرتی تھیں۔ مدینہ کے لوگ بھی اس عظیم خاتون کے درد بھرے بین سننے کےلیے وہاں اکٹھے ہوجایا کرتے تھے اور گریہ و زاری کیا کرتے تھے۔ حضرت ام البنین (س)نے 64 ہجری قمری میں عاشورا کے تین سال بعد مدینہ میں وفات پائی اورآپ کو جنت البقیع میں سپرد خاک کیا گیا

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کتاب علی علیہ السلام کی حقیقت کیا ہے؟
سفر امام رضا (ع)، مدینہ تا مرو
ماہ رمضان المبارک خطبۂ شعبانیہ کے آئینہ میں
دین است حسین(ع) / دیں پناہ است حسین(ع)
شیعوں کاعلمی تفکر
علامات شیعہ از نظر معصومین علیھم السلام
حدیث غدیر پر علمائے اہلسنت کے اعتراضات اور ان کے ...
دو سوالوں کے جواب اکیسویں فصل
حج کی مادی اور دنیاوی برکتیں
عزاداری امام حسین علیہ السلام

 
user comment