اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے اپنے اسیر رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رکن یوسف حمزہ نے کہا ہے کہ آیت اللہ زکزکی کی طبیعت ناسازہے اور وہ چلنے پھرنے کے بھی قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے آیت اللہ ابراہیم زکزکی کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرے۔
نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا لیکن صدر محمدو بوہاری کی حکومت، فوج کے دباؤ کی وجہ سے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد سے گریز کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ  نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں صوبے کادونا کے شہر زاریا میں واقع امام بارگاہ بقیت اللہ پر اس وقت حملہ کر دیا تھا جب بڑی تعداد میں لوگ چہلم امام حسین کی عزاداری میں شریک تھے۔ فوج کے حملے میں بڑی تعداد میں عزادار شہید ہو گئے تھے جبکہ آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ نائیجیریا کی فوج نے آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا جب کہ وہ بدستور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment