اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

ڈیڑہ اسماعیل خان میں تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ مسلمان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں نے ایک اور شیعہ مسلمان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سٹی کی حدود میں واقع کمشنری بازار میں دودھ  فروش کی دکان پر موٹر سائیکل سوار دو دہشت گردوں کی فائرنگ سے متعدد گولیاں لگنے سے افتخار حسین موقع پہ ہی شہید ہوگئے۔

شہید افتخار حسین، شہید مختار حسین کے بھانجے تھے جنہیں مریالی میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا اور تاحال ان کے قاتل کو بھی ڈی آئی خان پولیس گرفتار نہیں کر پائی۔

 شہر میں چند روز کے اندر تین نوجوان شیعہ مسلمان ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس تاحال کسی ایک قاتل کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین اور دوسری سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کو تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے حالات کو خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے حکومت سے تکفیری دہشت گردوں  کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment