اردو
Wednesday 24th of April 2024
0
نفر 0

اس سال 22 بہمن کے دن عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں اور بیہودہ گوئی کا بھر پور جواب دیں گے

اس سال 22 بہمن کے دن عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں اور بیہودہ گوئی کا بھر پور جواب دیں گے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے ایرانی فضائیہ کے سربراہ ،اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں فرمایا: ایرانی عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں کا بھر پور اور منہ تو ڑ جواب دیں گے اور اس سال 22 بہمن تماشائی ہوگا۔ دشمن انقلاب اسلامی کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ ،اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں فرمایا: ایرانی عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں کا بھر پور اور منہ تو ڑ جواب دیں گے اور اس سال 22 بہمن تماشائی ہوگا۔ دشمن کی طرف سے انقلاب اسلامی کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن مال و زر ، طاقت و قدرت ، مکر و فریب اور دہشت گردی کے فروغ کے ذریعہ انقلاب اسلامی کے اثر و رسوخ کو روکنے کی کوشش کررہا ہے لیکن انقلاب اسلامی کا درخت اب ایک مضبوط اور تناور درخت بن گیا ہے اور دشمن کے کمزور جھونکوں سے اس پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام کو معلوم ہے کہ انقلاب اسلامی کی کمین میں دشمن بیٹھا ہوا ہے اور اسی لئے اس سال 22 بہمن کے دن عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں اور بیہودہ گوئی کا بھر پور جواب دیں گے اور اس سال کا 22 بہمن تماشائی ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی ایرانی عوام کا انقلاب ہے عوام اس انقلاب کے مالک ہیں اور اللہ تعالی کی حمایت اور نصرت بھی ایرانی عوام کے ہمراہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خطے میں امریکہ کی شکست خوردہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ نے خطے میں دہشت گردی کا فروغ جاری رکھا ہوا ہے امریکہ خطے میں عدم استحکام کا اصلی سبب ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی شکایات کو غور سے سنیں اور انھیں برطرف کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کریں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کو زندہ حقیقت قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی جڑیں ماضی کی نسبت آج بہت زيادہ قوی اور مضبوط ہیں۔ انقلاب اسلامی کامیابی کے ساتھ اپنے اصلی اور اعلی اہداف کی جانب گامزن ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سماجی انصاف پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام انصاف کے خواہاں ہیں عوام مشکلات کو برداشت کرسکتے ہیں لیکن نا انصافی کو برادشت نہیں کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطین اور یمن ميں مظلوم عرب مسلمانوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: فلسطین اور یمن میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے اور یمن و فلسطین کا محاصرہ کررکھا ہے اس کے باوجود بے شرمی کے ساتھ ایران پر الزام عائد کرتا ہے کہ ایران یمنی مسلمانوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل ایرانی فضائیہ کے سربراہ شاہ صفی نے فضائیہ میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صہیونی ریاست کو تا قیامت تسلیم نہيں کریں گے
یونان میں "عفاف و اخلاق کانفرنس" کا انعقاد
سات عظیم الشان مساجد مسلم دنیا کے منفرد عجائبات ...
انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم ...
پوری طاقت سے مکتب اہل بیت (ع) کا تحفظ کرنا چاہئے
قدس شہر میں تاریخی ناموں کی تبدیلی؛ صہیونیوں کی ...
خصوصی رپورٹ: اہم شیعہ شخصیات، کالعدم دہشت گرد ...
افغانستان میں طالبان کا حملہ، گیارہ پولیس اہلکار ...
نریندر مودی نے گجراتی مسلمانوں کے قتل عام کا حکم ...
اسلام مخالف ريلی میں وايلڈرز كی شركت

 
user comment