اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

شیخ اکرم الکعبی: قدس شریف کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں

شیخ اکرم الکعبی: قدس شریف کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں

فریقین نے اس ملاقات میں علاقے کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کربے ہوئے صہیونیت اور عالمی استکبار کے مقابل دنیا کے مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سیکریٹری جنرل نُجَباء اسلامی تحریک، نے عراق میں فلسطین کے سفیر جناب احمد عقل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عالمی استکبار کے مقابلے کے لئے مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم قدس شریف کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

اسلامی جمہوریہ میں نُجَباء اسلامی تحریک کے دفتر اطلاعات و تعلقات کی رپورٹ کے مطابق عراق میں فلسطین کے سفیر جناب احمد عقل نے مسلمانوں کے قبلہ اول کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کی صہیونیت نواز موقف کے بعد بغداد میں نُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے دفتر میں حاضر ہوکر اس تحریک کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین شیخ اکرم الکعبی سے ملاقات کی۔

فریقین نے اس ملاقات میں علاقے کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کربے ہوئے صہیونیت اور عالمی استکبار کے مقابل دنیا کے مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

سیکریٹری جنرل نُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک نے قدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے صراحت کے ساتھ اعلان کیا کہ ہم قدس شریف کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

شیخ اکرم الکعبی نے کہا: استکباری ممالک کے سفارتخانوں کی قدس منتقل اشتعال انگیز ہے جس کا مقصد اس منحوس ریاست کو تسلیم کرانا ہے۔

اس ملاقات کے آخر میں فلسطینی سفیر نے نُجَباء کی طرف سے اپنے ملک کی حمایت اور اسلامی ممالک کی حدود کے دفاع کے لئے اس کی آمادگی کے اعلان کی تعریف کی۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد

 
user comment