اردو
Thursday 18th of April 2024
0
نفر 0

اسلام دشمن طاقتیں ایران کو کمزور نہیں کر سکتیں: مولانا کلب جواد

مولانا نے کہا کہ جب کبھی بھی ایرانی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے تو وہ اس سے زیادہ طاقتور بن کر ابھری ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے واقعات پر امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ ایران میں جو واقعات رونما ہوئے ہیں اس کو استعماری اور اسلام دشمن طاقتیں غلط طریقہ سے پیش کر رہی ہیں۔ چھوٹے چھوٹے واقعات کو اسلام دشمن میڈیا ایسے ہائیلائٹ کر رہا ہے کہ جیسے ایرانی عوام وہاں کی حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہی ہو جبکہ حقیقت یہ ہے کہ چند چھوٹے چھوٹے مظاہرے مہنگائی کے خلاف ہوئے ہیں جس کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل جیسی طاقتیں ہیں ۔مولانا نے کہا مظاہرے میں ایک عورت کے برقعہ اتارنے کی ویڈیو کو اسلام دشمن میڈیا جس طرح ہائیلائٹ کر رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ میڈیا کے مقاصد کیا ہیں ۔ مہنگائی کے خلاف ہو رہے مظاہرے میں برقعہ اتارنے کے ویڈیو کو اس قدر ہائیلائٹ کرنا کیا واضح کرتا ہے؟

مولانا نے کہا کہ پردے کا حکم امام خمینی یا امام خامنہ ای کی طرف سے نہیں ہے بلکہ اللہ کی طرف سے ہے ۔

 مولانا سید کلب جواد نےکہا کہ حدیث میں آیا ہے کہ اہل قم میں ایک مرد ہوگا جو لوگوں کو حق کی طرف بلائے گا جس کے گرد ایسے لوگ جمع ہونگےجو فولاد سے زیادہ طاقتور ہوں گے علماء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس مرد سے مراد امام خمینیؒ کی ذات ہے ۔

مولانا نے کہا کہ جب کبھی بھی ایرانی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے تو وہ اس سے زیادہ طاقتور بن کر ابھری ہیں ۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی
یمن کی مظلوم قوم کو علمائے اسلام کی بھرپور حمایت ...
سندھ کے شھر گھوٹکی میں لشکر یزید کا امام بارگاہ ...

 
user comment