اردو
Wednesday 24th of April 2024
0
نفر 0

ایرانی عوام کے جذبہ شجاعت نے دشمنوں کے اقدامات کو ہمیشہ ناکام بنایا ہے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایرانی عوام کے جذبہ شجاعت و فداکاری اور ایمان نے دشمنوں کے اقدامات کو ہمیشہ ناکام بنایا ہے اور یہ جذبہ ان کے دشمنانہ اقدامات کے مقابلے میں مضبوط سپر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایرانی عوام کے جذبہ شجاعت و فداکاری اور ایمان نے دشمنوں کے اقدامات کو ہمیشہ ناکام بنایا ہے اور یہ جذبہ ان کے دشمنانہ اقدامات کے مقابلے میں مضبوط سپر ہے۔

متعدد شہیدوں کے اہل خانہ نے منگل کو رہبرانقلاب سے ملاقات کی  اس ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب کے دوران ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں کی کوششوں اور حالیہ ہنگاموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ جس چیز نے دشمنوں کو اپنی عداوتوں کو عملی جامہ پہنانے سے روک رکھا ہے وہ ایرانی عوام میں پایا جانے والا جذبہ ایثار و فداکاری، ایمان اور شجاعت ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی عوام کی عزت و سلامتی اور ترقی و پیشرفت شہدا کی فداکاریوں اور قربانیوں کی مرہون منت ہے-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس حقیقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن ہمیشہ موقع کی تلاش اور ایرانی عوام پر ضرب لگانے کی کوشش میں رہتا ہے، فرمایا کہ پچھلے چند روز کے دوران رونما ہونے والے واقعات میں ایران کے دشمن، اسلامی نظام کی راہ میں مشکلات کھڑی کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل منجملہ پیسوں، ہتھیار، سیاست اور سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ متحد ہو گئے تھے-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حالیہ واقعات کے بارے میں وہ وقت آنے پر عوام سے کچھ باتیں کریں گے-

رہبر انقلاب اسلامی نے دشمنوں کے دشمنانہ اقدامات کی روک تھام میں شجاعت و فداکاری کے جذبے کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شہدا کو اس جذبے اور مجاہدت کا کامل نمونہ قرار دیا اور فرمایا کہ ایرانی عوام قیامت تک ان شہدا کے احسان مند رہیں گے جو اپنے گھر اور گھر والوں کو الوداع کہہ کر ان خبیث دشمنوں کے مقابلے میں، کہ جنھیں مغرب و مشرق اور علاقے کی رجعت پسند حکومتوں کی حمایت حاصل تھی، سینہ سپر ہو گئے-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مغربی ایشیا اور شمالی افریقا کے بعض ملکوں کی افسوسناک صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر مسلط کردہ جنگ میں بعثی دشمن کا پیر ایران میں پڑ جاتا تو وہ کسی پر بھی رحم نہ کرتے اور آج ایران کی صورت حال لیبیا اور شام سے بھی بدتر ہوتی-

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

دمشق اور حمص میں خودکش حملوں میں شہداء کی تعداد 140 ...
صہیونی ریاست کو تا قیامت تسلیم نہيں کریں گے
یونان میں "عفاف و اخلاق کانفرنس" کا انعقاد
سات عظیم الشان مساجد مسلم دنیا کے منفرد عجائبات ...
انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم ...
پوری طاقت سے مکتب اہل بیت (ع) کا تحفظ کرنا چاہئے
قدس شہر میں تاریخی ناموں کی تبدیلی؛ صہیونیوں کی ...
خصوصی رپورٹ: اہم شیعہ شخصیات، کالعدم دہشت گرد ...
افغانستان میں طالبان کا حملہ، گیارہ پولیس اہلکار ...
نریندر مودی نے گجراتی مسلمانوں کے قتل عام کا حکم ...

 
user comment